داؤد ابراہیم کا پتہ چلانے امریکہ سے درخواست نہیں کی گئی - حکومت ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

داؤد ابراہیم کا پتہ چلانے امریکہ سے درخواست نہیں کی گئی - حکومت ہند

حکومت نے آج کہاکہ اس نے ملک کوسب سے زیادہ مطلوب مفروردہشت گردداؤابراہیم کاپتہ چلانے امریکہ سے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ ایم رام چندرن نے تحریری جواب میں راجیہ سبھاکویہ بات بتائی۔انھوں نے کہاکہ ان کی وزارت نے امریکی حکومت سے کوئی رسمی درخواست نہیں کی ہے۔حکومت نے شیوسیناکے رکن انیل دیسائی کے ایک سوال کے جواب میںیہ بات بتائی جنھوں نے یہ جانناچاہاتھاکہ آیایہ حقیقت ہے کہ حکومت مطلوب دہشت گردکاپتہ چلانے امریکہ سے درخواست کی ہے۔وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے حال ہی میں کہاتھاکہ داؤابراہیم پاکستان میں ہیں اورانھیں پکڑنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مشترکہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

No request to US to track down Dawood Ibrahim: India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں