مرکزی ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں اضافہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

مرکزی ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
مرکزکی جانب سے آئندہ ماہ گرانی الاؤنس میں10فیصداضافہ کاامکان ہے۔اس طرح یہ بڑھ کر100فیصدہوجائے گا۔اس اقدام سے تقریبا50لاکھ ملازمین اور30 لاکھ وظیفہ یابوں کوفائدہ پہنچے گا۔یہ کارروائی2عددی ڈی اے اضافہ کی دوسری کارروائی ہوگی۔حکومت نے گذشتہ سال ستمبرمیں یکم جولائی2013سے استقدامی اثرکے ساتھ گرانی الاؤنس میں10فیصد سے90فیصدتک بڑھادینے کااقدام کیاتھا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایاکہ ابتدائی جائزہ سے پتہ چلتاہے کہ گرانی الاؤنس میں اضافہ کی شرح10فیصدسے کم ترنہیں ہوگی اوراس کانفاذیکم جنوری سے عمل میں آئے گا۔انھوں نے بتایاکہ گرانی الاؤنس(ڈی اے)میں حقیقی اضافہ کے فیصد کاتخمینہ اُس وقت کیاجائے گا جبکہ28فروری کوصنعتی ورکرس کے کل ہندصارفین قیمت اشاریہ(CPI-IW)جاری کیاجائے گا۔31جنوری کوحکومت کے جاری کردہ عبوری معلومات میں بتایاگیاہے کہ ماہ دسمبر میں فیکٹری اورورکرس کاریٹل افراط زرکی شرح9.13فیصدتھی۔مقررہ طریقہ کارکے مطابق حکومت کسی بھی ڈی اے اضافہ میں مقدار کے تعین کے لئے گذشتہ12ماہ کےCPI-IWمعلومات سے استفارکرتی ہے۔اس طرح یکم جنوری تا31دسمبر2013صنعتی ورکرس کے ریٹل افراط کواس معاملہ پرقطعی فیصلہ کیلئے بروئے کارلایاجائے گا۔

Centre to hike dearness allowance by 10% for second time, will make it 100%

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں