مودی سے کوئی ڈر نہیں - صدر جمعیت العلماء ہند کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

مودی سے کوئی ڈر نہیں - صدر جمعیت العلماء ہند کا بیان

جمعیۃ العلماء ہندنے آج کہاہے کہ اگرچیف منسٹرگجرات نریندرمودی،وزیراعظم بن جائیں تواُس کومسلمانوں کی سلامتی اورحفاظت کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔صدرجمعیتہ مولاناسیدارشدمدنی نے یہاں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ"مودی کے بارے میں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔اگر50مودی بھی آتے ہیں توہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں"ان سے پوچھاگیاتھاکہ اگرمودی‘وزیراعظم بن جائیں توآیامسلمانوں میں کوئی خوف پایاجاتاہے‘۔مولانانے کہاکہ"ہندواورمسلمان دونوں ہی دراصل اسی ملک سے تعلق رکھتے ہیں اورصدیوں سے پرامن طورپراورمل جل کررہتے آرہے ہیں۔لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ہرایک کوخلوص ومحبت کے ساتھ زندگی گذارنی چاہئے۔مولانانے یہ بھی کہاکہ فرضی انکاؤنٹرس میں متعددبے قصورمسلمانوں کو'دہشت گردوں کالیبل لگاکرہلاک کیاگیا۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ احمدآبادکی ایک عدالت نے نریندرمودی کوکلین چٹ دیاہے۔

Muslims not scared of Narendra Modi becoming PM: Jamiat Ulama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں