بچھڑے خاندانوں کے ملاپ پروگرام پر دونوں کوریا کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

بچھڑے خاندانوں کے ملاپ پروگرام پر دونوں کوریا کا اتفاق

سیول
(آئی اے این ایس)
جنوبی کوریااورشمالی کوریانے آج اس بات پراتفاق کرلیاہے کہ دونوں ممالک کے بچھڑے خاندانوں کوملانے کیلئے20تا25فروری طے شدہ تاریخ منصوبہ کے مطابق برقراررہے گی۔دونوں کوریایوں کے مابین اعلی سطحی تعلقات کے وفدکے جنوبی کوریائی سربراہ نے یہ بات بتائی۔وفدکے سربراہ کم کیوہیون نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ دونوں ممالک بچھڑے خاندانوں کوملانے کاپروگرام طے شدہ منصوبہ کے مطابق منعقدکریں گے جیساکہ یہ خاندان1950-53ء میں ہوئی کوریاجنگ کے دوران بچھڑگئے تھے۔اس سلسلہ میں سیول اورپیانگ یانگ کے درمیان سرحدی موضع پنمنجوم میں ہوئے اعلی سطحی مذاکرات کے دوسرے دورمیں اتفاق ہواتھاجودونوں ممالک کے مابین ہوئے3نکاتی معاہدہ کاایک حصہ ہے۔خبررساں ادارہ ژنہوانے یہ اطلاع دی۔مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے وفودنے اس بات پربھی اتقاق کیاتھاکہ ایک دوسرے کوبدنام کرنے کاسلسلہ ختم کریں گے اورباہمی مفاہمت واعتمادسازی کومزیدفروغ دیں گے نیزدونوں وفودنے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے بھی ایک دوسرے سے مذاکرات کاسلسلہ برقراررکھنے سے بھی اتفاق کیا۔کم نے کہاکہ دونوں ممالک نے اس بات پربھی اتفاق کیاہے کہ اعلی سطح کے ایک اورمذاکرات کئے جائیں گے۔
Koreas agree to hold family reunions as planned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں