چین جنوبی چینی بحری علاقے میں امن و امان کے تحفظ کا اہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

چین جنوبی چینی بحری علاقے میں امن و امان کے تحفظ کا اہل

بیجنگ
(پی ٹی آئی)
چین کے بحری تنازعات میںیکطرفہ اقدامات کے خلاف امریکی انتباہ کاسامناکرتے ہوئے چین نے جنوبی چینی بحری حالات کومستحکم قراردیتے ہوئے بتایاکہ وہ علاقائی امن وامان کے تحفظ کیلئے آسیان کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہے۔چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کوبتایاکہ چین کے جنوبی بحری علاقہ کے حالات مستحکم ہیں اورچین امن وامان کے تحفظ کیلئے آسیان کے ارکان کے ساتھ کام کرنے کایقین اواس کی اہلیت رکھتاہے۔بحری تنازعات پرچینی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وانگ نے کل ان کی میٹنگ کے دوران یہاں بتایاکہ جنوبی چینی سمندرمیں جہازرانی کاتحفظ اوراس کی آزادی ہمیشہ ناقابل سوال تھی اوررہے گی۔تمام ممالک کوچین کے جنوبی سمندری علاقہ میںآزادانہ جہازرانی کاقانونی حق حاصل ہے۔کل کیری نے چین کوجاپان اورفلپائنس کے خلاف بحری حدودکے تنازعات پریکطرفہ اقدامات کیے خلاف انتباہ دیاتھا۔انہوں نے صدرزی جنگپنگ کے ساتھ کھرے مذاکرات کے دوران انتباہ دیتے ہوئے بتایاتھاکہ اس قسم کی اشتعال انگیزی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ پیداکرسکتی ہے۔جان کیری نے زی اوروزیراعظم لی کے کیانگ سے ملاقات کے بعدبتایاکہ ہم نے اس بات کوپوری طرح واضح کردیاہے کہ اس قسم کے یکطرفہ غیر معلنہ وغیرکارروائی جاتی اقدام اس علاقہ کے مخصوص عوام کیلئے ایک بڑاچیالنج بن سکتاہے اورساتھ ہی ساتھ علاقہ استحکام کے ساتھ سنگین چیالنج ہوسکتاہے۔آسیان کے رکن ممالک نے فلپائنس،ویتنام،ملیشیااوربرونی شامل ہیں۔جنوبی چین کے80فیصدبحری علاقہ پراس ملک کے دعووں کوغلط قراردیاتھا۔وانگ نے بتایاکہ چین اورآسیان ممالک نے جنوبی چین کے سمندرعلاقہ میں ڈکلریشن ان دی کنڈکٹ آف پارٹیز(فریقین کے رویہ پراعلامیہ)کوروبہ عمل لاتے ہوئے بحری تعاون کومستحکم بنایاہے۔جنوبی چین کے سمندری ضابطہ اخلاق پرمذاکرات خوش گوارندازمیں جاری ہیں۔سرکاری خبررساں ادارہ جنیوانے ان کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔وانگ نے بتایاکہ جزائرہ ننشااورمتصلہ آبی حدودپراس کے اقتداراعلی کاچین کے پاس مناسب تاریخی اورقانونی ثبوت موجودہے۔
Marine Protected Areas Network in the South China Sea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں