ٹوکیو
(اے ایف پی)
جاپان میں برفیلے طوفان کے تازہ واقعات میں کم ازکم3افرداہلاک اوردیگر850زخمی ہوگئے۔عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے یاددہانی کرائی کے گذشتہ ہفتہ کابرفانی طوفان بھی ہلاکت خیزرہاتھا۔برفیلے طوفان سے جاپان کی سڑک،ریل اورفضائی خدمات میں رخنہ پڑا۔برفباری کاسلسلہ ٹوکیومیں کل صبح شروع ہوااورسڑکوں پرآج صبح تک26سینٹی میٹر(10نچ)دبیزبرف کی چادربچھ گئی۔ملک بھرمیں گذشتہ ہفتہ اسی طوفان کی زدمیںآکر11افرادہلاک اور1200سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔وسطی جاپان کے شیگاعلاقہ میں برف سے ڈھکی ایک سڑک پرگاڑی پھسلنے کاحادثہ پیش آیاجس میں ڈرائیورہلاک ہوگیاجبکہ جنوب مغربی شہراوئٹامیں ایک ٹریکٹرکے الٹ جانے سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔برفباری سے متعلق ایک اورحادثہ میں ایک ڈرائیورہلاک اور3دیگرزخمی ہوگئے۔اخباری اطلاعات کے مطابق وسطی شیزلکاکے ایکسپریس وے پریہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔عوامی براڈکاسٹراین ایچ کے نے بتایاکہ مجموعی طورپر850افرادزخمی ہیں جن میں سے ایک شخص کومامیں ہے۔جاپان میں برفباری اوربرفیلے طوفان کاسلسلہ جمعرات کوشروع ہواتھا۔ستیاگایامیں ڈرئیورس کورہائشی علاقوں میں گاڑیوں کے ساتھ جدوجہد کرتے دیکھاگیا۔برف نے پگھلناشروع کردیاتھااورٹوکیومیں سیلابی کیفیت پیداہوگئی تھی۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں سینکڑوں مسافرین کوہنیداایرپورٹ پربنچ اورفرش پرآرام کرتے دیکھاگیاکیونکہ بھاری برفباری کے سبب ٹرانسپورٹ خدمات مسدودکردی گئیں تھیں۔این ایچ کے نے بتایاکہ ہنیدااپرپورٹ پرآج تقریبا628پروازیں منسوخ کردی گئیں جن میں بیشترخانگی پروازیں تھیں۔کل بھی260طیاروں کوبھاری برفباری کے سبب پروازکے ساتھ ہی واپس لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ٹوکیوکے موتوسومیوشی اسٹیشن پردومسافربردارٹرینوں میں ٹکرہوگئی۔اس حادثہ میں19مسافرین زخمی ہوگئے۔حادثہ کاسبب فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکاحالانکہ باورکیاجاتاہے کہ یہ بھی فباری سے وابستہ ہوسکتاہے۔ٹرانسپورٹ حکام نے بتایاکہ تحقیقات کاعمل شروع ہوچکاہے۔برفیلے طوفان کے سبب شنکان سین بلیٹ ٹرین خدمات میں بھی تاخیرہوئی اورملک کی کئی اہم شاہراہیں بندکردی گئیں۔تقریبا1,87,000خاندان مشرقی جاپان میں بجلی سے محروم ہیں۔ان علاقوں میں برفباری کے علاوہ تیزہوائیں بھی چل رہی ہیں۔محکمہ وسمیات نے مشرقی جاپان میں مزیدبھاری برفباری کاانتباہ دیناشروع کردیاہے۔علاوہ ازیں اس بات سے بھی ہوشیارکیاگیاہے کہ ساحلی علاقوں میں طغیانیوں کے سبب برف کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں۔گذشتہ ہفتہ ٹوکیومیں27سینٹی میٹرس برفباری ریکارڈ کی گئی تھی جوگذشتہ45برسوں کے دوران بدترین برفباری تھی۔بیشترعلاقوں میں برف کے پگھلنے کاعمل شروع ہوچکاہے تاہم کہیں کہیں اس کی چٹانیں بھی نظرآرہی ہیں۔
Japan snowfall disrupts air, rail and road transport
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں