مصر میں دو اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

مصر میں دو اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا حکم

قاہرہ
( آئی اے این ایس )
مصری استغاثہ جنرل نے 2اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری کا حکم دیا اور بعد ازاں جاسوسی کے الزام میں ان کے کیس کو فوجداری عدالت سے رجوع کردیا۔ پرازیکیوٹر جنرل حشام برکات نے دونوں اسرائیلی شہریوں کے غیاب میں ، زیر حراست 2مصریوں کے ساتھ فوجداری عدالت کو روانہ کردیا۔ پرازیکیوٹر نے ایک بیان میں3اسرائیلی ایجنٹس ، سیموئل بن زیف اور ڈیوڈ وائز مین کو موساد عہدیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقصد برآری کیلئے 2مصری شہریوں سمر ابراہیم اور منری محمد کی بھرتی کی تھی تاکہ ان سے مصر سے متعلق متفرق اطلاعات حاصل کی جاسکیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 2مصری ملزمین نے کسی یورپی ملک میں 90ہزار یورو کے عوض مصر سے متعلق اطلاعات بہم پہنچائی تھیں۔ رواں ماہ کے اوئل میں بھی مصر نے سینائی میں ایک جاسوس گروہ کا پتہ چلا یا تھا جو 3مصریوں اور 5اسرائیلیوں پر مشتمل تھا۔ ان پر بھی موساد افسر ہونے کا الزام ہے۔ ان 5افراد کو بھی فوجداری عدالت سے رجوع کردیا گیا تھا۔
Egypt orders arrest of two Israelis over spying

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں