ہندوازم پر کتاب اخلاقی بنیادوں پر واپس لی گئی - پنگوئن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

ہندوازم پر کتاب اخلاقی بنیادوں پر واپس لی گئی - پنگوئن

پنگوئن انڈیا نے دو دن تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد کل ایک بارپھر اخلاقی بنیادوں کاحوالہ دیتے ہوئے ہندوازم پر کتاب کو واپس لینے کے اپنے اقدام کو حق بجانب ٹہرانے کی کوشش کی۔ پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ پنگوئن بکس ہمیشہ سے اس بات پر یقین کرتی آئی ہے کہ ہر شخص کواظہار خیال کی آزادی کا حق حاصل ہے جس کی دستور میں بھی ضمانت دی گئی ہے ۔پنگوئن دنیا کے ہر علاقہ میں کتب کی اشاعت کے سلسلہ میں یہی رویہ اختیار کرتی ہے ۔ ہم عدالت میں بھی اپنے اس ایقان کی آزمائش کے لئے تیار ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں