نائجیریا میں دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 115 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

نائجیریا میں دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 115 افراد ہلاک

ابوجا
( یو این آئی)
ممنوعہ دہشت گردی تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں نائیجریا کے زرعی اور تجارتی شہر باما پر کئے گئے حملے میں کم از کم 115افراد ہلاک اور 1500عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے اس حملہ میں کم از کم 115افراد ہلاک اور 400سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملہ کے بعد بو کو حرام کے لیڈر ابوبکر نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ تم کافر ہو اس لئے میں تمہیں ماروں گا۔ تم جمہوریت کی بات کرتے ہو، جو جمہوریت کی بات کرتے ہیں وہ تمام کافر ہیں اور میرے دشمن ہیں۔ بوکو حرام کے حملہ میں باما کے حکمراں کیا ری ایبن ایلکا نیمی کا محل بھی تباہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایلکا نیمی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ تشدد روکنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ بوکوحرام کے جنگجو گزشتہ چار برسوں سے جاری تشدد کے دوران نائیجریا کے شمال مشرق میں سینکڑوں افرا د کا قتل کرچکے ہیں۔
Attack of Boko Haram terrorist network in Nigeria kills 115

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں