پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-11

ملک میں پہلی مرتبہ سماعت وبصارت سے محروم وجسمانی معذور مسلم لڑکوں ولڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لئے آج اسلامک سنٹر لکٹر کوٹ چھتہ بازار میں اپنی نوعیت کا پہلا دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں والدین وسرپرستوں کے علاوہ معذور ونوجوانون لڑکے ولڑکیاں اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کئی رشتے بر سر موقع طئے پائے اور ایک طئے شدہ رشتہ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست نے بحثیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جنہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست ومائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم وقت کے تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے معذروین کے لئے خصوصی طور پر اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔ اور انہیں امید ہے کہ اس پروگرام کو ملک گیر سطح پر مقبولیت حاصل ہوگی ۔ سید تبریز بخشی سکریٹری آئی سی ڈی نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ وحید داد خان نے شکریہ ادا کیا ۔ مولانا عبد الوہاب قاسمی عربک ٹیچر آئی آئی سی ڈی کی قرات کلام پاک وترجمانی سے کاروائی کا آغاز ہوا ۔

دعوت اہل سنت وجماعت کے زیر اہتمام صدر سالہ عرس شریف بانی جامعہ نظامیہ حضرت شیخ الاسلام مولانا محمد فاروقی کے موقع پر ایک سالہ تعلیمی بیداری مہم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مولانا صوفی محمد سعید شاکر چشتی قادری معتمد دعوت اہل سنت وجماعت نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ دعوت اہل سنت والجماعت جو 2007ء سے اصلاح معاشرہ ،تحفظ عقائد اہل سنت وجماعت اور مسلمانوں میں دینی تربیتی اصلاحی،امربالمعروف نہی عن المنکرکا کام انجام دے رہی ہے دعوت اہل سنت وجماعت کے مقاصد میں یہ بھی ہے کہ اضلاع ،قبضوں اور ایسے مقامات جہاں بنیادی دینی تعلیم کی ضرورت ہے وہاں مستند عالم کے ذریعہ تعلیم کا انتظام کیا جائے اور مسلمانوں میں اتحاد ومحبت پیدا کی جائے اس مقصد کو فروغ دینے دعوت اہل سنت والجماعت نے ایک تعلیمی کمیٹی بنائی ہے جس کے صدر مولانا حافظ محمد وعبید اللہ فہیم ملتانی کامل جامعہ نظامیہ اور معتمد مولانا قاضی سید لطیف علی قادری ملتانی مولوی کامل جامعہ ہیں اس کمیٹی کے تحت ریاست بیرون ریاست اضلاع ،قبضوں میں ایسے حضرات جو علم دین سے واقف ہوں ان کو جامعہ نظامیہ کے انتخابات امامت ،خطبات کے امتحان دلوایا جائے گا فیس امتحان اور کتب دعوت اہل سنت وجماعت فراہم کرے گی اہل علم اور فارغین جامعہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان فون نمبرات پر 09849071327,9290661224تفصیلات حاصل فرمائیں ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں