گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائیگا - ویرپا موئیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائیگا - ویرپا موئیلی

وزیرتیل ایم ویرپاموئلی نے ان کے اوردیگرافراد کے خلاف"غیردستوری"ایف آئی آردرج کرانے سے سلسلے میں چیف منسٹردہلی اروندکجریوال پرسخت تنقیدکرتے ہوئے آج کہاکہ حکومت یکم اپریل سے گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے اپنے فیصلہ کوواپس نہیں لے گی۔ویرپاموئیلی یہاں ایک تقریب کے وقفوں کے دوران نامہ نگاروں کوبتایاکہ کسی چیزکوروکنے یاملتوی کرنے کاسوال ہی کہاں پیداہوتاہے۔یہ (عوامی اورخانگی شعبہ کے گیس پیداکنندگان کے لیے قیمت میں اضافہ کافیصلہ)،حکمرانی کے عمل سے گذراہے۔کابینہ نے اس پردومرتبہ غورکیاہے اوردومرتبہ اسے منظوری دی ہے۔موئیلی کے پیشتروایس جے پال ریڈی کی درخواست پروزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے تقررکردہ ایک کمیٹی نے گیس کی قیمت کوموجودہ4.2امریکی ڈالرفی ملین بی ٹی یوسے بڑھاکر8تا8.4امریکی ڈالرکردینے کی سفارش کی تھی اورنئی شرحیں اسی کی بنیادپرطے کی گئی ہیں۔کجریوال نے ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیداکرتے ہوئے قیمتیں بڑھانے کے سلسلہ میں جاریہ ہفتے کے اوائل میں ویرپاموئیلی،ریلائنس انڈسٹریزاوراس کے صدرنشین مکیش امبانی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کاحکم دیاتھا۔انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں حکومت دہلی ہماری مرافعہ اتھارٹی نہیں ہے۔وہ جوکچھ بھی کررہے ہیں۔غیردستوری ہے اوریہ چیزیقیناوفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔انھوں نے کہاکہ ایف آئی آراس بات کابے حدواضح ثبوت ہے کہ وہ لوگ ماورائے دستوراختیارکااستعمال کررہے ہیں اورمیں کہوں گاکہ ان کے اقدامات دستوری گنجائش کے مغائر ہیں۔موئیلی نے مزیدکہاکہ عوامی شعبہ کی کمپنیوں جیسے آئل اینڈنیچرل گیس کارپوریشن کے علاوہ آرآئی ایل کوبین الاقوامی گیس بازاروں کے مطابق شرح مقررکرنے کی اجازت دینے کافیصلہ وزیراعظم ممنوہن سنگھ اقتصادی مشاورتی کونسل کے صدرنشین سی رنگاراجن کی زیرقیادت کمیٹی کی سفارشات پرمبنی ہے۔یہ فیصلہ پوری طرح رنگاراجن کمیٹی کی سفارشات پرمبنی ہے۔وہ ایک ممتازماہرمعاشیات ہیں اورانھوں نے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاہے۔میں نے ان سفارشات میں معمولی سے تبدیلی بھی نہیں کی ہے۔لہذااسے کس طرح موئیلی کافیصلہ کہاجاسکتاہے۔جے پال ریڈی نے بحیثیت وزیرتیل رنگاراجن کمیٹی کاتقررکیاتھا۔میں نے اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے یہ کمیٹی نہیں بنائی ہے۔اس سوال پرکہ آیاوہ ایف آئی آرکومنسوخ کرانے اعلی عدالت سے رجوع ہوں گے،موئیلی نے کہاکہ اس مسئلہ پرکابینہ اوروزیراعظم کوفیصلہ کرناہوگاکیوں کہ گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کافیصلہ میراانفرادی فیصلہ نہیں تھا۔انھوں نے کہاکہ کابینہ نے اس فیصلہ کودومرتبہ(پہلی مرتبہ جون2013میں اورپھردسمبرمیں)منظوری دی ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ نٹ ورک کے ہندوستانی چیاپٹرکے زیراہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویرپاموئیلی نے کہاکہ ملک کے لیے توانائی سلامتی اس وقت تک حاصل نہیں کی جاسکتی جب تک کہ ہم مسابقتی قیمتوں کی اجازت نہ دیں۔

Gas price hike decision not to be reversed: Oil Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں