علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سیکولر - وائس چانسلر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سیکولر - وائس چانسلر

Aligarh Muslim University
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) عالم دین وقوم پرست قائد ابوالکلام آزاد کے تعین کردہ مقاصد کی جانب پیشرفت کررہی ہے ۔ جو کلیتا سیکولر ہیں ۔ اگر چیکہ اس میں اسلامی رنگ بھی موجود ہے ۔ اس بات کاا ظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کل کیا ۔ لیفٹنٹ جنرل (موظف) ضمیر الدین شاہ نے ایران سوسائٹی کی جانب سے یہاں مولاناآزاد کی 125ویں یوم پیدائش کا جشن منانے ایک سالہ طویل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی کو بڑی حد تک غلط سمجھا گیا ہے ۔ ہم اسلامی رنگ کے ساتھ مکمل سیکولر اقدار کے حامی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم مولانا آزاد کے تعین کردہ مشنس اور مقاصد کی جانب پیشرفت کر رہے ہیں ۔ مولانا آزاد کی جانب سے جدید سائنسی تعلیم کے نصب العین کی کوششوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو زبردست فائدہ حاصل ہواہے ، اس موقع پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس التمش کبیر بھی موجود تھے جنہوں نے قائد کے نظریات سے ہم آہنگی کی اپیل کی ۔ ایران سوسائٹی کے سرپرست اور اسمبلی کے سابق اسپیکر ہاشم عبدالحلیم نے بتایا کہ ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان خلاء کو پر کرنے ہمیں مولانا آزاد جیسے قائدین کی ضرورت ہے ۔

AMU secular, largely misunderstood: Vice chancellor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں