ہند - سعودی عرب دفاعی تعاون معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

ہند - سعودی عرب دفاعی تعاون معاہدہ پر دستخط

ہندوستان اورسعودی عرب نے سلامتی کے شعبہ میں دفاعی شراکت داری کومزید فروغ دینے کے لیے آج نئی دہلی دفاعی تعاون معاہدہ پردستخط کیے۔سعودی عرب کے ولی عہدسلمان بن عہدالعزیزاورنائب صدرجمہوریہ حامدانصاری کے درمیان باہمی،علاقائی اوربین الاقوامی امورپروسیع ترتبادلہ خیال کے بعدمعاہدہ پردستخط کیے گئے۔اس معاہدہ کے تحت دفاع سے متعلق معلومات،فوجی تربیت اورتعلیم کے علاوہ ہائیڈگرافی اورسیکوریٹی جیسے شعبوں میں تعاون واشتراک کیاجائے گا۔قبل ازیں نائب صدرجمہوریہ حامدانصاری نے سعودی عرب کے ولی عہدکاطیرانگاہ پرشاندارخیرمقدم کیا،جوتین روزہ سرکاری دورہ پرنئی دہلی پہنچے ہیں۔جنوری2006میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزالسعودکے تاریخی دورہ کے بعدسعودی ولی عہدکاہندوستان کے لیے یہ اعلی سطحی سیاسی دورہے۔ولی عہدسلمان بن عبدالعزیزالسعودنائب وزیراعظم اوروزیردفاع بھی ہیں،جواپنے دورہ کے موقع پروزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ ،وزیردفاع اے کے انٹونی اور وزیرخارجہ سلمان خورشیدسے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی عہدصدرجمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزیدفروغ حاصل ہونے کی توقع ہے۔سعودی عرب،ہندوستان کاچوتھابڑاتجارتی شراکت ادرملک ہے ،جس کے ساتھ باہمی تجارت2012-13میں43بلین امریکی ڈالرریکارڈکی گئی ہے۔سعودی عرب ہندوستان کوخام تیل سپلائی کرنے والابڑاملک ہے۔ہندوستان کے لیے سعودی عرب کی برآمدات میں معدنی فیول،فولاد،لوہے کی کچ دھات،نامیاتی کیمیکل وغیرہ شامل ہیں۔سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن میں سب سے بڑی تعدادہندوستانیوں کی ہے،جوسعودی عرب کی ترقی میں بڑاحصہ اداکررہے ہیں،جس کااعتراف بھی کیاجاتاہے۔سعودی عرب میں اس وقت2.88ملین ہندوستانی برسرروزگارہیں۔سعودی ولی عہدکے دورۂ ہندمیں ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفدبھی ہے جس کابینی وزراء،سینئرعہدیداراورسعودی صنعت کے سربراہان شامل ہیں۔وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے2010میں دورۂ یاض کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کوفروغ دینے کافیصلہ کیاگیاتھا۔باہمی مفادات کے کئی اہم شعبوں میں حالیہ برسوں کے دوران خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف بھی کل دورروزہ دورہ پریہاں پہنچ رہے ہیں،توقع ہے کہ وہ بھی سلمان خورشیدکے ساتھ باہمی،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

India and Saudi Arabia Sign Defense Cooperation Pact

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں