دبئی
(پی ٹی آئی )
ابوظمی میں قائم ایک فینانس کمپنی دنیا فینانس نے ہندوستان کے دو شہروں احمد آباد اور کولکتہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 6گریجویٹس کو انتہائی دلکش تنخواہوں پر ملازمت سے نوازا ہے ۔ دنیا فینانس کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر منیجنگ ڈائر کٹر اور بانی راجیو کلکر نے بتایا کہ ان تمام ملازمین کو سالانہ 44لاکھ روپئے کی تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں انہیں اس پر آمدنی ٹیکس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔ انہیں بہترین اور اضافی کار کردگی کے مظاہرہ کے عوض بونس سے بھی نوازا جائے گا ۔ دیگر سہولیات ومراعات کے ساتھ ان کی مجموعی آمدنی سالانہ 66لاکھ روپئے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آئی آئی ایم کے ساتھ کیمپس ہندوستان کے ممتا ز مینجمنٹ ادارے ہیں اور بہ اعتبار ہنر مندی ان کو عالمی مقبولیت اور شہرت حاصل ہے۔ دنیا فینانس متحرک نئی کمپنی ہے جو تمام منڈیوں میں بہترین ہنر فراہم کرنے کی ذمہ داریاں انجام دیتی ہے ۔ ہم ساری دنیا کی کمپنیوں میں بہترین ٹائلنٹ کی بھرتیوں کو یقینی بناتے ہوئے آئی آئی ایم گریجویٹس کو شاندار کیر ئیر عطا کرنے ، با اختیار بنانے اور سنہرے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے پابند ہیں ۔
IIM graduates get lucrative Rs 44 lakh package in Abu Dhabi-based finance company
2014-02-28
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں