26/فروری ممبئی پی۔ٹی۔آئی
ہندوستانی بحریہ کی روسی ساختہ کیلوکلاس آبدوزآئی این ایس سندھورتناکوساحل ممبئی سے80کیلومیٹردورحادثہ پیش آیا۔بحریہ کے7ارکان عملہ زخمی ہوگئے۔2عہدیدارلاپتہ ہیں۔آج صبح جس وقت ویسٹرن کمانڈ کے کموڈورکمانڈنگ سب میرین(COMCOS)اس آبدوزکوعملی فرائض کی انجام دہی موزوں قراردئیے جانے سے قبل اس کامعائنہ کررہے تھے کہ اس آبدوزکے کیبن میں کثیف دھواں بھرگیا۔بحریہ کے ایک عہدیدارنے یہ بات بتائی اورکہاکہ’’ہم نے آتش فروایمرجنسی عملہ کوفوری متحرک کردیا۔7ارکان عملہ کوجودھویں میں سانس لینے سے متاثرہوئے تھے،ذریعہ طیارہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔2عہدیداروں کاپتہ نہیں چل سکا۔ممکن ہے کہ یہ عہدیدارکیبن میں چھوٹ گئے ہوںیاکسی اورمقام پرہوں کیونکہ مختلف کیبن اورکمپارٹمنٹس،ایمرجنسی اقدامات کے حصہ کے طورپرالگ الگ بنائے گئے ہیں۔زخمیوں کوبحریہ کے ہسپتال آئی این ایس اشوینی میں شریک کرادیاگیاہے۔حادثہ کے وقت آبدوز،سمندرکے اندرتھی۔بعدمیں اس کوسطح سمندرپرلادیاگیا۔حادثہ کے وقت آبدوزمیں زائدام70عہدیداورارکان عملہ سوارتھے۔ایک سینئرعہدیدارکی زیرنگرانی ،بورڈآف انکوائری کے ذریعہ تحقیقات کاحکم دے دیاگیاہے تاکہ حادثہ کی وجوہات کاپتہ چلایاجائے۔ہندوستانی بحریہ کے کسی جنگی جہازکایہ دسواں حادثہ اورگذشتہ7ماہ کی مدت میںآبدوزکاتیسراحادثہ تھا۔حال ہی میں سندھورتناکوممبئی میں دوبارہ فٹ کیاگیاتھااورگذشہ دسمبرمیں بحریہ کے حوالہ کیاگیاتھا۔عملی فرائض کاکلیرنس حاصل ہونے سے قبل اس آبدوزکو2مشقوں کے لئے استعمال کیاجانے والاتھا۔ایک مشق بندرگاہ پراوردوسری سمندرمیں ہونے والی تھی۔حادثہ کے وقت یہ آبدوز’’ٹاسک۔2مشق برسمندر‘‘میں مصروف تھی۔باخبرذرائع نے بیاٹری کمپارٹمنٹ میں لیکیج کواس حادثہ کاسبب بتایاہے۔لگ بھگ ایک ماہ قبل سندھورتنا،جب وہ بندرگاہ ممبئی میں داخل ہوئی تھی،کم تموج کے دوران،حادثہ کے قریب پہنچ گئی تھی اورقریب تھاکہ وہ ساحل زمین پرآجاتی۔سال گذشتہ آئی این ایس سندھورکشک بندرگاہ ممبئی میں غرق ہوگئی تھی اوراس میں سوارتمام18ارکان عملہ ہلاک ہوگئے تھے۔اس مسئلہ پروزیردفاع اے کے انٹونی نے بحریہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔جاریہ ماہ کے اوائل میںآئی این ایس ایراوٹ(ہمہ مقصدی جنگی کشتی)ساحلی زمین پراگئی تھی جس کے بعدکمانڈنگ آفیسرسے کمانڈفرائض وائس لے لئے گئے تھے۔آئی این ایس سندھورکشک کے حادثہ کے بعدآئی این ایس بیٹواکوغالبازیرآب کسی شئے(یاچٹان)سے ٹکراجانے سے نقصان ہواتھا۔ویسٹرن کمانڈمیں کئی حادثات پربحریہ ہیڈکوارٹرنے تشویش ظاہرکی ہے اوراس مسئلہ پرویسٹرن نیول کمانڈروائس اڈمیرل شیکھرسنہاکوطلب کیاہے۔قبل ازیں سرنگیں صاف کرنے والے بڑے جہازآئی این ایس کونکن کو،جس کی درستگی وشاکھاپٹنم ساحل پرعمل میںآرہی تھی،آگ لگنے سے اس داخلی حصوں کوبھاری نقصان پہنچاتھا۔7 Indian Navy sailors injured, 2 officials missing in submarine mishap off Mumbai coast
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں