سفیر اٹلی کی باز طلبی - ہند اٹلی تعلقات مزید کشیدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

سفیر اٹلی کی باز طلبی - ہند اٹلی تعلقات مزید کشیدہ

روم
(پی ٹی آئی )
اٹلی نے آج اپنے سفیر برائے ہند کو بغرض مشاورت ، باز طلب ، کیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستانی حکام کے رویہ سے (پیداشدہ)، غیر واضح اور ناقابل بھروسہ ، صور تحال سے نمٹنے کے بارے میں حکومت اٹلی کے اس اقدام سے میر نیس مسئلہ پر ہند ۔ اٹلی سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے وزیر خارجہ ای بونینو نے کہا ہے کہ ، حکومت اٹلی نے ہندوستان سے اپنے سفیر دانیال منسینی کی ، بغرض مشاورت فوری باز طلبی کا حکم دے دیا ہے ، ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ اٹلی کے اس اقدام سے قبل سپریم کورٹ آف انڈیا نے اطالوی میر نیس ایم لٹورے اور ایس گیرونی کے خلاف مقدمہ کی سماعت آئندہ 24فروری تک ملتوی کردی ۔ ان دونوں میر نیس (سپاہیوں ) کو قتل کے الزامات کا سامنا ہے ۔ قبلازیں مقدمہ کی سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ بونییو نے کہا کہ ، اٹلی کا اصل مقصد ، 2رائفل مینوں کی بروقت وطن واپسی کا موقع دلانا ہے ، ۔ اس معاملہ سے نمٹنے میں ہندوستان کی عدم اہلیت کے پیش نظر اٹلی ، بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک مقتدر اعلی مملکت کی حیثیت سے اپنے حقوق رکھے گا اور اس میں شدت پید اکردے گا ، ۔ اسی دوران میر نیس مسئلہ سے نمٹنے والے حکومت اٹلی کے ایک قاصد اسٹیفن ڈی مستورا نے مایوسی کا اظہار کیا ۔
Italy recalls ambassador to India over trial delay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں