ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
حکومت بنگلہ دیش نے آج القاعدہ سے مشتبہ طور پر ربط رکھنے والے ایک نوجوان 21سال بن ستار خان کو گرفتا ر کرلیا اور بتایا کہ اس نوجوان کو ،القاعدہ چیف ایمن الظواہری سے حال ہی میں ایک پیام ملا تھا اور اس پیام کو اس شخص نے تقسیم کیا تھا ۔ اس پیام میں بنگلہ دیش کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مغربی ممالک کے خلاف جہاد شروع کریں ۔ انسداد جرائم ریایڈایکشن بٹالین (آر اے بی)کے ترجمان نے بتایا کہ ،ہم نے اس شخص کو ، الظواہری کے پیام پر مشتمل آڈیو کلپ کا اصل کنندہ پایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رسل کو ، ما قبل فجر وسطی ضلع تنکیل میں دھاوا کر کے پکڑا گیا ۔ وہ ٹیکسٹائل انجینئر نگ طالب علم ہے ، ۔ آر اے بی کے ترجمان نے بتایا کہ رسل ، القاعدہ سے ربط ضبط رکھتا تھا اور وہ ایک متنازعہ فیس بک پیج چلاتا تھا جس کے ذریعہ بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کی شورش کو پروپگنڈہ کیا گیا ہے ۔ شبہ ہے کہ رسل ، بنیاد پرست جماعت اسلامی کا ترجمان ہے ۔ رسل کو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔ آڈیو پیام گذشتہ 15فروری کو مقامی میڈیا نے شائع کیا ہے ۔ اس پیام میں دعوی کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ، ہندوستانی اور پاکستانی عناصر کی سازشوں کا شکار ہے ۔ ایک جہادی ویب سائٹ کے جاری کردہ آڈیو پیام میں الظوہرای نے کہا کہ ، بنگلہ دیش کے میرے مسلم بھائیومیں آپ اسلام کے خلاف اس صلیبی حملہ کا مقابلہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں ،۔ بنگلہ دیشی نیوز ویب سائٹ کے بموجب الظواہری نے کہا کہ ، بنگلہ دیش ، ایک سازش کا شکار ہے جس میں ہندوستان کے ایجنٹس ، پاکستانی فوج کی بدعنوان قیادت اور بنگلہ دیش کے غدار ، اقتدار کے بھوکے سیاستدان ملوث ہیں ۔ پیام کو ویب سائٹ پر پیش کئے جانے کے دوسرے دن حکومت بنگلہ دیش نے حکم دیا کہ یہ تحقیقات کی جائیں کہ اس پیام کا مبدا کہاں ہے ۔ حکومت بنگلہ دیش نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے نفاذ قانون کی ایجنسیاں ، بین الاقوامی اداروں سے تعاون کر رہی ہیں ۔
Bangladesh student held for ‘circulating’al-Qaeda chief’s message
2014-02-19
تاریخ اشاعت : 2014-02-19
زمرہ
sub-continent
ایمن الظواہری کے پیام کی وصولی - بنگلہ دیش میں نوجوان گرفتار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں