عراق کا ایران سے ہتھیاروں کی خریداری کا سمجھوتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

عراق کا ایران سے ہتھیاروں کی خریداری کا سمجھوتا

واشنگٹن
(رائٹر)
اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر ہتھیاروں کی فروخت پر عائد تحدیدات کو توڑتے ہوئے ، عراق نے ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے ایک سمجھوتہ پر دستخط کیے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے 19کروڑاور15لاکھ ڈالر کے اس سمجھوتے سے متعلق دستاویزات موصول ہوگئی ہیں ،جن میں ہلکے اور بھاری دہانے کے ہتھیاراور مختلف قسم کے اسلحے کے ساتھ ساتھ ، دن اور رات کے دوران بینائی میں اضافہ سے متعلق آلات ۔ کیمیائی اجزا سے بچاؤ اور ذرائع رسل ورسائل کے آلات شامل ہیں ۔ یہ سمجھوتہ نومبر کے اواخر میں طے پایا ، جس سے چند ہی ہفتے قبل عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکہ کا دورہ کیا تھا ، جس میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف لڑنے کے لیے اوباما انتظامیہ سے مزید ہتھیارحاصل کرنے کے لیے میدان ہموار کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ عراقی وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے اس بات کی نہ تو تصدیق کی ، اور نہ ہی اسلحہ کی فروخت کو مسترد کیا ،۔ تاہم ، اس کاکہنا تھا کہ عراق کے موجود سلامتی کت مسائل کو مدنظر رکھا جائے ، تویہ سمجھوتاقابل فہم لگتا ہے ۔ عراق کے متعدد قانون سازوں نے رائٹر ز کو بتایا کہ مالکی نے یہ سمجھوتہ کیا ہے ، کیونکہ وہ امریکی اسلحہ کی رسد میں تاخیر سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ ایرانی حکومے نے اس بات کا مسترد کیا ہے کہ عراق کو ہتھیار فروخت کرنے کے کسی سمجھوتے کا اُسے کوئی علم ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے اس تاثر سے اتفاق نہیں کیا کہ امریکہ نے ہتھیاورں کی رسد میں تاخیر سے کام لیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بارے میں امریکہ عراق سے وضاحت طلب کررہا ہے ، جو بات اگر درست ہوئی تو ، اس سے گہری تشوش پیدا ہوتی ہے ۔
Iraq signs arms deal with Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں