بحرین کے ہندوستانی اسکول میں مولانا آزاد بلاک کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

بحرین کے ہندوستانی اسکول میں مولانا آزاد بلاک کا افتتاح

Ibnal-Hytham-islamic-school-Bahrain-azad-block
بحرین میں سی بی ایس سی کے سات کے اسکول ہیں مگر ابن الھیثم اسلامک اسکول واحد اسکول ہے جہاں اروو کی تعلیم پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک دی جاتی ہے۔
مولانا آزاد کی یوم وفات پر ان کی تعلیمی ،دینی ،ملّی اور اردوکی خدمات کے اعتراف میں اسکول میں22 فروری کو نئی تعمیرعظیم الشان عمارت کانام مولانا آزاد سے منسوب عمارت کا افتتا ح ہوا۔اس عمارت میں تقریبا پچاس کلاس روم اورعظیم الشان خوبصورت ،کشادہ ہال جس میں آٹھ سو لوگوں کی نششت کا انتظام ہے۔یہ اسکول بحرین میں اردو کی تعلیم اور اسلامی ،اخلاقی تربیت کے لئے معروف ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔کمسن بچوں نے انگریزی زبان میں استقبالیہ نغمے گائے۔بعد ازاں اسکول کے روح رواں اور اسکول کو بلندی تک لے جانے والے نامور شخصیت جناب شکیل احمد اعظمی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسکول کی مختصر تاریخ پیش کرتے ہوئے کہا اسکول کا آغاز کس طرح ہوااور کیسے ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے نما یاں تعلیمی ادارہ بن گیا جو اپنے حسن انتظام ،معیاری تعلیم اور اسلامی ،اخلاقی تربیت کے لئے معروف ہوگیا۔اور ان لوگوں کاشکریہ ادا کیا جنھوں نے دامے درمے سخنے ہرطرح کی مدد کی ۔اور ساتھ ہی ساتھ مولاناآزاد کی حیات وخدمات کا بھی ذکر کیا۔ اس پروگرام میں مولانا آزاد کی حالات زندگی پر ایک ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔آخر میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں انتظامیہ ممبران کو بطور اظہار تشکر ان کی خدمات میں مومنٹو پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں تمام انڈین اسکولوں کے پرنسپل ،بحرین کی معزز شخصیات اوراساتذہ کرام اورطلبہ وطالبات موجود رہے۔واضح رہے گزشتہ سال شعبہ اردو کی طرف سے مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر منعقد کئے گئے پروگرام میں اس کی نئی تعمیر شدہ عظیم الشان عمارت کا نام " مولانا آزاد بلاک " رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

IBN Al Hytham islamic school, Bahrain, Maulana Azad block

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں