گورنمنٹ ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں ڈاکٹر محمد عبدالعزیز کی تہنیتی تقریب
زندگی میں کامیابی کے حصول کے لئے کسی نصب العین یا کسی مقصد کو سامنے رکھنا لازمی ہے تاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت و جستجو سے کامیابی حاصل ہو ان خیالات کا اظہارڈاکٹر جی۔یاد گیری پرنسپل گورنمنٹ ایم۔وی۔ایس کالج محبوب نگر نے mvsکالج میں شعبہ نظم و نسق عامہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل کی ph۔dکی تکمیل پر منعقد تہنیتی تقریب سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپنی زندگی کا کوئی مقصد متعین کرلیں تو پھر اس کو حاصل کرنے کیلئے اپنے اندر یقین کامل پیدا کریں ساتھ ہی دلچسپی اور شوق کا ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے دیگر لیکچرارس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ڈاکٹریٹ کی تکمیل کریں اور اعلی عہدوں پر فائز ہوں۔انہوں نے ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل کو مبارکباددی۔محمد وزیر صاحب نائب پرنسپل mvsکالج نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل کوعثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دئے جانے پر مبارکباد پیش کی اورطلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی علم کے میدان میں اعلی تعلیم حاصل کریں اور اپنے کیرئیر کی صحیح منصوبہ بندی کریں۔ اعلی تعلیم کے ذریعہ اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں ۔پروگرام کی کاروائی گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق نے چلائی اورانہوں نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل کو اردو میں پی۔ایچ ڈی کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرنسپل اور طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل گلپوشی کی گئی اور یادگار مومنٹوز پیش کیئے گئے۔قبل ازیں محمد غوث صاحب،سری ۔پتی نائیڈو، لیکچرارشعبہ سیاسیات،وینکٹیشورالو،وینکٹ ریڈی،لیکچرار شعبہ معاشیات،روی کمار لیکچرارشعبہ نظم ونسق نے بھی خطاب فرمایا۔عارفہ جبین لیکچرار تاریخ نے ڈاکٹر محمد عبدالعزیزسہیل کا تعارف پیش کیا۔ آفرین سلطانہ لیکچرار معاشیات کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
(شعبہ نشر و اشاعت)
Felicitation function for Dr Mohammad Abdul Aziz in MVS Degree College Mehboob Nagar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں