14 مہینے کے بعد ہندوستان کی اولمپک میں واپسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

14 مہینے کے بعد ہندوستان کی اولمپک میں واپسی

Indian Olympic Association
انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن ( آئی او اے ) کے تازہ ترین انتخابات سے مطمئن ہونے کے بعد آئی او اے پر عائد پابندی ختم کردی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی تقریبا چودہ مہینے کے بعد اولمپک تحریک میں واپسی ہوئی ہے۔ آئی او سی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایگز یکیٹیو کمیٹی نے روس کے سوچی میں ایک خصوصی اجلاس میں ہندوستان سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوچی میں موسم سرما کے اولمپک کھیل جاری ہیں اور اولمپک کھیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب اولمپک کے درمیان کسی ملک کی اولمپک کمیٹی سے پابندی ختم کی گئی ہے۔ ہندوستان پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اب سوچی میں ہندوستان کے تین رکنی دستے کو 23فروری کو سوچی اولمپک کی اختتامی تقریب میں ترنگے تلے مارچ پاسٹ کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی اولمپک گاؤں کے اس حصے میں ہندوستانی پرچم لہرایا جائے گاجہاں ہندوستانی دستے کے تینوں ایتھلیٹ قیام پذیر ہیں۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے اتوار کو منعقد چناؤ کے بعد انٹر نیشنل اولمپک کے نمائندوں نے سوچی میں جاری موسم سرما اولمپک کے درمیان یہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے دسمبر 2012میں انتخابات کے دوران داغی عہدیداران کے انتخاب پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کی اولمپک میں اب واپسی ہوئی ہے۔ ہندوستان پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اب سوچی میں ہندوستان کے 3رکنی دستے کو 23فروری کو سوچی اولمپک کی اختتامی تقریب میں ترنگے تلے مارچ پاسٹ کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی اولمپک گاؤں کے اس حصے میں ہندوستانی پرچم لہرایا جائے گا جہاں ہندوستانی دستے کے تینوں ایتھلیٹ قیام پذیر ہیں۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے اتوار کو منعقد چناؤ کے بعد انٹر نیشنل اولمپک کے نمائندوں نے سوچی میں جاری موسم سرما اولمپک کے درمیان یہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے دسمبر 2012میں انتخابات کے دوران داغی عہدیداران کے انتخاب پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کی اولمپک میں اب واپسی ہوئی ہے۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات رابن میشنل کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ ان کی زیر نگرانی وفد نے سوچی میں انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگز یکیٹو بورڈ کو اپنی رپورٹ بھیجی تھی۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے حال ہی میں منعقدہ اپنی ایک میٹنگ میں اپنے آئین کو انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے عین مطابق کرنے کیلئے ترمیمات کی تھیں جس کے تحت داغی عہدیدار اب چناؤ نہیں لڑسکتے۔ ان انتخابات میں عہدہ صدارت کیلئے منتخب ایم رام چندر نے کہا تھا کہ انٹر نشینل اولمپک کمیٹی کے نمائندے چناؤ کے عمل سے پوری طرح مطمئن ہیں اور ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ انتخابات ]ر مناسب رپورٹ آئی او سی کو دیں تاکہ ہندوستان پر عائد پابندی ختم کی جاسکے۔

International Olympic Committee lifts 14-month old ban on Indian Olympic Association

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں