ہندوستان میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ - امریکی کمیشن رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

ہندوستان میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ - امریکی کمیشن رپورٹ

امریکی قانون ساز ارکان نے آج اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر گذشتہ ایک سال کے دوران حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے اقلیتی کمیشن کو اس ضمن میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات میں مذہبی اقلیتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ہندوستان ایک سیکولر جمہوری مملکت ہونے کے باوجود اس ملک میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ان کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔ امریکی کمشنر الیٹ ابرامس نے قانون ساز ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ان کے سامنے یہ تفصیلات پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی رضاکا ر تنظیموں ،مذہبی ،قائدین بشمول مسلم عیسائی اور سکھ طبقات کے نمائندوں کی جانب سے امریکی کمیشن کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ 2014کے عام انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ۔ اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کی جارہی ہے ۔ اندیشہ ہے کہ انتخابات کے سامنے فرقہ ورانہ فسادات بھڑکائے جائیں گے ،کانگریس میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی پر سماعت کے دوران الیٹ ابرامس نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی این جی اوزاور قائدین نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں ہندوستان کی ان ریاستوں میں جہاں مخالف تبدیلی مذہب قانون نافذ ہے ،عیسائیوں پر شدت کے ساتھ مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں فرقہ ورارنہ فساد بھڑکانے اقلیتوں پر حملہ کرنے اور ان کے خلاف تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا تناسب بہت کم پایا جاتا ہے ۔ کانگریس کی کمیٹی میں شہادتی بیان دیتے ہوئے ہندوستان میں تحفظ آزادی اتحاد کی تہمینہ ارورانے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے درمیان تمام ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ جن ریاستوں میں بی جے پی کا اقتدار ہے ، وہاں پر اقلیتوں کو زیادہ نشانہ بنایا گیا ۔ ان فرقہ وارانہ فسادات میں انہیں چن چن کر نشانہ بنایا گیا ۔ فساد برپا کرنے والوں کا زیادہ تر تعلق ہندونظریہ سے ہے ۔ یہ غیر سرکاری عناصر ہیں ، جو ملک میں ہندو راشٹرا قائم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ اقلیتوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانا ان کے نظریہ میں شامل ہے ۔ تہمینہ اروانئی دہلی سے خاص طور پر واشنگٹن گئی ہے ، تاکہ ہندوستان میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے سلسلہ میں شہادت بیان دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ کہ ہندوستان میں صدیوں سے مذہبی رواداری کی روایت رہی ہے ،لیکن گذشتہ کئی دہوں سے مذہبی بنیاد پرستی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کا بازار گرم ہے تہمینہ ارورا کے مطابق گذشتہ چند سال میں عیسائیوں پر اوسطا 150حملے کیے گئے ۔ ان حملوں میں جنسی اور جسمانی تشدد بھی شامل ہے ،علاوہ ازیں مذہبی مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

'Attacks against minorities in India increased in past year', the US Commission for International Religious Freedom (USCIRF)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں