حمس میں محصور سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

حمس میں محصور سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

دمشق
(یواین آئی)
شام میں باغیوں کے قبضہ والے حمص شہرسے611شہریوں کوکل بحفاظت باہرنکال لیاگیا۔حمص کے گورنرطلال برازی نے بتایاکہ شامی حکومت اوراقوام متحدہ کے درمیان حال ہی میں معاہدہ کے تحت یہ قدم اٹھایاگیاہے۔انہوں نے المیادین ٹیلی ویژن چینل کوبتایاکہ مقررہ وقت کے دوران کل611افرادکواتوارکے روزمحصورعلاقوں سے باہرلایاگیا۔ان افرادکواسدحکومت اورباغیوں کے درمیان تین روزجنگ بندی کے آخری دن باہرلایاگیا۔اتوارکے روزباہر لائے گئے محصورین میں زیادہ ترخواتین اوربچوں کے علاوہ بوڑھے مردبھی شامل تھے۔یہ لوگ وسطی حمص کے جنگ زدہ علاقے میں ایک برس سے زائد بھوک اوردوسری ضروریات زندگی سے محرومی کاسامناکررہے تھے۔ان افرادکے انخلاء کاآپریشن اقوام متحدہ اورشامی ہلال احمرکے مشترکہ اشتراک سے مکمل کیاگیا۔برازی نے بتایاکہ شہریوں کووہاں سے نکالے جانے کاعمل اگلے3دنوں تک جاری رہے گا۔باغیوں کے قبضے والے شہرمیں تقریبا2,500لوگوں کے محصورہونے کاخدشہ ہے۔شامی ہلال احمرکے مطابق محصورافرادکے لیے ساٹھ خوراک کے بڑے پارسل اورکئی من آٹابھی دیاگیا۔حمص کے گورنرکے مطابق محصورعلاقے سے بعض ایسے افرادبھی باہرآئے ہیں جومعاہدے کے تحت باہرنکلنے کے اہل نہیں تھے کیونکہ یہ حکومتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے اورانہوں نے خودکوپولیس کی تحویل میں دینے پررضامندی اظہارکیاتاکہ وہ عدالتی عمل سے گزرتے ہوئے اسدحکومت کی طرف سے دی گئی عام معافی کافائدہ اٹھاسکیں۔خیال رہے کہ شامی شہرحمص کے وسطی قدیمی حصے میں قریب2,500افرادایک برس سے زائدعرصے سے محصورہیں۔ان لوگوں کوبحفاظت نکلنے کے لیے جمعہ سات فروری سے شروع ہونے والی جنگ بندی گزشتہ روزاتوارکوختم ہوگئی۔اس دوران امدادی اداروں نے حمص میں متاثرین کوضروری اشیاء بھی فراہم کیں۔شامی حکام اورہلال احمرکے حکام اس جنگ بندی کی مدت بڑھانے کوشش کررہے ہیں۔جنگ بندی میں اضافے کی کوششوں کی طلال برازی نے بھی تصدیق کی ہے۔طلال البرازی نے کہاکہ جنگ بندی مزیدتین دن کے لیے بڑھائی جاسکتی ہے تاکہ مزیدشہریوں کوباہرجانے کاموقع مل سکے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے فلاحی کاموں کی سربراہ ویلری آموس نے کہاہے کہ ہفتہ کوشامی شہرحمص میں سامان لے جارہے قافلے پرحملے سے اقوام متحدہ اورامدادی ادارے ہمت نہیں ہاریں گے۔
First group of trapped Homs residents rescued in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں