بنک ملازمین کی ہڑتال سے صارفین پریشان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

بنک ملازمین کی ہڑتال سے صارفین پریشان

تنخواہوں میں نظرثانی کامطالبہ کرتے ہوئے پبلک اورپرائیویٹ سیکٹربینکوں نے آج سے2دنوں تک کاروبارمکمل طورپرروک دیاہے جس کے سبب صارفین کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑاہے۔اے ٹی ایم سرویس بحال ہونے کی وجہ سے فوری طورپررقم حاصل کرنے میں تکلیف نہیں ہورہی ہے لیکن چیک،ڈی ڈی حاصل کرنا،بینک میں اینٹری کرانااورافزودرقم حاصل کرناممکن نہیں ہونے والے صارفین کوپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے۔تنخواہوں میں نظرثانی کے معاملے میں بینک فیڈریشن اورانتظامیہ بورڈکے درمیان کی گئی بات چیت ناکام ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں ایس بی آئی،ایس بی ایم،کینرابینک،وجئے بینک آف انڈیا،بینک آف بروڈا،انڈین بینک،کرناٹک بینک،آئی این جی،وائشیاسمیت کئی بینکوں کے ملازمین ہڑتال کررہے ہیں۔بینکوں کے ملازمین اپناکاروبارچھوڑکرہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔کے جی روڈپرواقع میسوربینک کے ہیڈآفس کے روبروجمع ہوکرہزاروں ملازمین نے ہڑتال کی۔بینک انتظامیہ بورڈنے تقریبا11فیصدتنخواہ میں نظرثانی کرنے کافیصلہ کیاہے جس کی مذمت کرتے ہوئے ملازمین نے ہڑتال کی ہے۔احتجاجیوں نے انتباہ دیاہے کہ بینک افسران اورملامین کو15فیصدتنخواہیں بڑھاناہوگااگرایسانہیں کیاگیاتواحتجاج میں مزیدشدت اختیارکی جائیگی۔دیگربینکوں کے ہیڈآفس کے روبروبینک ملازمین نے پرُزوراحتجاج کیاتودوسری طرف ضلع کے مراکزمیں بھی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی مانگ کی۔ایکسس،ایچ ڈی ایف سی بینک ملازمین حسب معمول کام پرمصروف رہے۔

Bank employees strike irritates users

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں