علیحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے آئندہ ہفتہ گزٹ اعلامیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

علیحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے آئندہ ہفتہ گزٹ اعلامیہ

مرکزی وزیردیہی ترقیات جئے رام رمیش نے بتایاکہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے تلنگانہ بل کی منظوری کے بعدچارتاپانچ دنوں میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کے لئے گزٹ اعلامیہ جاری کردیاجائے گا۔جئے رام رمیش نے جنہوں نے ریاست کی تقسیم کی کارروائی میں اہم رول اداکیاکہاکہ دونوں ایوانوں میں منظورہ آندھراپردیش تنظیم جدیدبل2014کوصدرجمہوریہ کی منظوری کے لئے روانہ کردیاگیاہے۔اس کے بعداعلامیہ جاری کردیاجائے گا۔جئے رام رمیش تلنگانہ سے متعلق قائم کردہ وزراگروپ کے رکن ہیں۔انہوں نے نیدہلی میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ گزٹ اعلامیہ جس دن کاتعین کیاجائے گادونوں ایوانوں ریاستیں اس دن رسمی طورپروجودمیںآجائیں گی۔اس طرح پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل کی منظوری کے ایک دن بعدمرکزی حکومت نے محکمہ پرسونل اینڈٹرنینگ کے ذریعہ تقسیم کی عملی کارروائی کاآغازکردیاہے جس کے تحت دوکمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جوتلگوبولنے والی دوریاستوں کے لئے سیول سرویسس اورریاستی سرکاری عہدیداروں کومختص کرنے کاکام کرے گی۔جے رام رمیش نے بتایاکہ محکمہ پرسونل اینڈٹرنینگ میں دوکمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ایک کمیٹی آل انڈیا سرویسس کے عہدیداروں کومختص کرے گی جب کہ دوسری کمیٹی ریاستی سطح کے ملازمین کی تقسیم عمل میں لائے گی۔اس طرح افرادی قوت کی تقسیم کاکام شروع کردیاگیاہے۔عام اندازے کے مطابق ریاست میں84ہزارسرکاری ملازمین ہیں۔انہوں نے بتایاکہ دوسری ریاست کے دارالحکومت کی نشاندپی کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔توقع ہے کہ وہ کمیٹی چھ ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔انہوں نے بتایاکہ چھتیں گڑھ،جھارکھنڈاوراترکھنڈکے معاملوں میں اعلامیہ کی اجرائی کے بعدنئی ریاستوں کے عالم وجودمیںآنے کے لئے تین ماہ کاوقت لگاتھا۔وہ دن یوم سیں کہلائے گا۔مرکزی وزیرنے کہاکہ سیماآندھرااورتلنگانہ دونوں ریاستوں کیلئے یہ دن کشھ ایسے اندازمیں مقررکیاجائے گاکہ اس مدت کے دوران دونوں ریاستوں کے درمیان کیڈر،اثاثوں اوردیگرامورکی تقسیم کاکام مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ کام پہلے ی شروع کیاجاچکاہے۔جب یوم تاسیں ہوگاتودوریاستیں دوچیف منسٹرس،دوچیف سکریٹریزاوردوڈی جی پیزوغیرہ ہوں گے۔اس سلسلہ میں کونسادن مقررکیاجائے ہنوزاس کافیصلہ نہیں کیاگیاہے تاہم اعلامیہ کی اجرائی کے بعدکم ازکم تین ماہ کاوقت درکارہوگا۔جئے رام رمیش نے ان تنقیدوں کومستردکردیاکہ آندھراپردیش تنظیم جدیدبل2014دستورکی دفعہ3اور4مرکزی حکومت اورپارلیمنٹ کونئی ریاستوں کی تشکیل کے لئے بااختیاربناتی ہے۔بالخصوص مشترکہ دارالحکومت حیدرآبادمیں لاء اینڈآرڈرکی ذمہ داری گورنرکے حوالے کئے جانے پرجوسوالات کئے جارہے ہیں،اس پرحکومت کوگنجائش فراہم کرتی ہے۔مرکزی وزیرنے زوردے کرکہاکہ حکومت نے دستورکے دائرہ میں کام کرتے ہوئے گورنرکوخصوصی اختیارات دئیے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گورنر،ریاست تلنگانہ کی مجلس وزراء کے مشورے پرکام کریں گے۔انہیں داخلی سلامتی اورلاء اینڈآرڈرکی خصوصی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔انہوں نے چندمفادات حاصلہ کے پروپگنڈہ کومستردکردیاکہ بل میں صرف تلنگانہ کاخیال رکھاگیاجب کہ سیماآندھراکونظراندازکردیاگیا۔جئے رام رمیش نے بتایاکہ ہم نے درمیانی راہ اختیارکی۔بل کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی اوراس بات کویقینی بنایاگیاکہ سیماآندھراکے مفادات کاپوری طرح تحفظ ہو۔انہوں نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کافیصلہ عجلت میں نہیں کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ یہ ایک یادوافرادکالیاگیایکطرفہ فیصلہ نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ تشکیل تلنگانہ کافیصلہ2014کے انتخابات پرنظررکھتے ہوئے بھی نہیں کیاگیا۔یہ ایک انتہائی دیرینہ مطالبہ تھااوراس کی کارروائی بھی کافی وقت طلب تھی۔تشکیل تلنگانہ کے فیصلہ سے قبل تمام فریقین سے بھرپورمشاورت کی گئی اوراتفاق رائے پیداہونے کے بعدہی آندھراپردیش کی تقسیم کافیصلہ کیاگیا۔بل کے مختلف قواعد کاحوالہ دیتے ہوئے سیماآندھراکی ترقی سے متعلق انہوں نے بتایاکہ پولاورم پراجکٹ سے متعلق حکومت کافیصلہ علاقہ کی ترقی کیلئے حکومت کے عہدکااہم اشارہ ہے۔رمیش نے بتایاکہ ڈپٹی چیرمین کے تحت پلاننگ کمیشن میں فوری ایک خصوصی سل قائم کیاجائے گاجس کے ذریعہ سیماآندھراکی ترقی سے متعلق ضرورتوں کوپوراکیاجائے گااورمناسب مالیہ کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا۔

Gazette notification for Telangana likely next week

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں