پکوان گیس سلنڈر کیلئے آدھار کھاتہ ضروری نہیں - وزیر پٹرولیم موئیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

پکوان گیس سلنڈر کیلئے آدھار کھاتہ ضروری نہیں - وزیر پٹرولیم موئیلی

حکومت نے آج لوک سبھاکوبتایاکہ سبسیڈی والے پکوان گیس سلینڈربغیرآدھارکھاتہ کے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔وزیرپٹرولیم وقدرتی گیس ایم ویرپاموئلی نے وقفہ صفرکے دوران بتایاکہ سبسیڈی والے پکوان گیس سلینڈرس کی تقسیم کوآدھارکھاتے سے غیرمربوط کرنے کے بارے میں ایک وضاحت اندورن ایک ہفتہ جاری کی جائے گی۔موئلی نے کہاکہ جہاں تک راست فائدہ منتقلی کاتعلق ہے ،کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ سبسیڈی والے پکوان گیس سلینڈرس کی تقسیم کوآردھارکھاتے سے غیرمربوط کرلیاجائے لہذاسبسیڈی والے سلینڈرس اب بغیرآدھارکھاتہ کے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔اس پروگرام میں بینکوں سے متعلق کچھ رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں۔انھیں435روپئے فی سلینڈردئیے گئے تھے تاکہ سبسیڈی فراہم کی جاسکے،لیکن یہ کافی نہیں ہے کیون کہ ایک سلینڈرکی سبسیڈی قیمت700روپے تک بڑھادی گئی ہے۔انھوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ حکومت نے صارفین کے لیے سبسیڈی والے سلینڈرس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاہے۔راست فائدہ منتقلی اسکیم کے تحت تقریبا4.86کروڑکھاتے بنائے گئے ہیں۔اورلگ بھگ2.06کروڑگھرانوں کوسبسیڈی والے سلینڈرس ملے ہیں۔پکوان گیس کنکشنس کیلئے’’آپ کے صارف کوجاننے‘‘قواعد سے متعلق سوال پرمرکزی وزیرنے کہاکہ حکومت نے متعددکنکشنس کے بارے میں پہلے ہی وضاحت جاری کردی ہے اورضرورت پڑنے پراس معاملے کاجائزہ لے گی۔اگر ایک ہی پتہ پردوعلیحدہ پکوان گیس سلینڈرہیں تووہ علیحدہ باورچی خانے ہونے یاعلیحدہ گھرہونے پراس کی اجازت دی جائے گی۔اس سلسلہ میں صارف کوبیان داخل کرناہوگا۔

Aadhaar not a must for LPG subsidy till court nod: Moily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں