25/فروری نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
ریلائنس گیاس کی قیمتوں کے مسئلہ کوامکان ہے کہ عام آدمی پارٹی کے منشورمیں ایک جگہ حاصل ہوسکتی ہے۔’آپ‘اشارہ دے چکی ہے کہ وہ لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی اورکانگریس کونشانہ بناتے ہوئے بڑے مسائل اٹھائے گی اوربی جے پی اور’آپ ‘دونوں ایک کمزورکانگریس کی جانب سے تخلیق کردہ سیاسی جگہ پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پارٹی آئندہ دنوں میں نریندرمودی پرمزیدمتواترتنقیدیں کرے گی۔اروندکجریوال بی جے پی اورکانگریس دونوں کونشانہ بنارہے ہیں۔پارٹی اس بڑے انتخابی مسئلہ کوموصوع بحث بنائے گی جس کے تحت سیاسی کرپشن پردونوں پارٹیوں کونشانہ بنایاجاسکتاہے۔پارٹی اس کواپنے انتخابی منشورمیں بھی شامل کرسکتی ہے۔پارٹی کے ایک لیڈرنے کہاکہ کس طرح اروندکجریوال اوران کی پارٹی یکم ایریل کے بعدیہ مسئلہ اٹھارہی ہے جب گیاس کے لیے نئی شرحوں پرعمل آوری ہوگی۔یہ ایک پیان نیشنل اپیل کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ہم اس مسئلہ پربی جے پی اورکانگریس دونوں کے لیے مزیدمشکل پیداکریں گے۔ایک اورپارٹی لیڈرنے کہاکہ اس ماہ عام آدمی پارٹی کی زیرقیادت حکومت کے استعفی سے قبل اس نے اینٹی کرپشن بیوروکوکرشنا۔گوداوری طاس سے کی قیمت میں بے قاعدگیوں پرریلائنس انڈسٹریزکے صدرنشین مکیش امبانی اورمرکزی وزپٹرولیم ویرموئیلی کے خلاف ایک ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت دی تھی۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ بی جے پی اورکانگریس نے امبانی کے خلاف ایک ایف آئی آرکے اندراج کے بعدان کی حکومت گرانے کے لیے متحدہ کوشش کی تھی۔سابق چیف منسٹردہلی نے مودی اورکانگریس کے نائب صدراہول گاندھی کومکتوب بھی لکھے ہیں اوران سے کہاکہ اس مسئلہ پرواضح موقف ظاہرکریں۔پارٹی،مودی اورراہول گاندھی دونوں کولکھے گئے خطوط میں استعمال کردہ الفاظ کے تعلق سے انتہائی چوکس رہی۔میں نے اس طرح پڑھاہے کہ کجریوال گیاس کے مسئلہ پرسوالات پوچھ رہے لیکن پارٹی فنڈجیسے دیگراہم مسائل کوپوشیدہ رکھ رہے ہیں۔ایک پارٹی ذریعہ نے یہ بات کہی۔Gas price to figure in AAP manifesto
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں