دہلی میں برقی بلز پر 50 فیصد سبسیڈی - عدالت کا حکم التوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

دہلی میں برقی بلز پر 50 فیصد سبسیڈی - عدالت کا حکم التوا

دہلی ہائی کورٹ نے آج شہرکی حکومت سے کہاکہ وہ اکتوبرتادسمبر2013برقی بل ادانہ کرنے والے افرادکو50فیصدسبسیڈی نہ دے جس کااس نے اعلان کیاہے۔جسٹس بی ڈی احمداورجسٹس سدھارتھ مردل نے اپنے زبانی احکام میں کہاکہ اس ضمن میں مزیداقدامات نہ کئے جائیں۔عدالت نے اس معاملہ کی مزید سماعت21فروری تک ملتوی کردی۔اسی دوران عدالت نے دہلی حکومت کے اسٹانڈنگ کونسل سے کہاکہ وہ(حکومت سے)ہدایات حاصل کریں اورایک حلفنامہ داخل کریں۔عدالت نے کہاکہ حلفنامہ میں سابق عام آدمی پارٹی حکومت کی تجویزکادرست موقف ظاہرکیاجائے۔عدالت نے یہ احکام اس لیے جاری کئے کیوں کی یہ بات واضح نہیں تھی کہ دہلی کابینہ نے سبسیڈی پرعمل کرنے کافیصلہ کیاہے جس کادرخواست گذارش ویویک شرمانے دعوی کیا۔عدالت میں عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے2012ء اکتوبرتادسمبر2013برقی بل ادانہ کرنے والوں کوترقی بلوں میں50فیصدسبسیڈی کے خلاف مفادعامہ کی ایک درخواست کی سماعت ہورہی تھی۔بنچ نے سرکاری فائلوں کاجائزہ لینے کے بعدکہاکہ سابق چیف منسٹراروندکجریوال نے کہاتھاکہ سبسیڈی کی تجویزکابینہ میں پیش کی جانی ہوگی۔

Delhi HC halts implementation of ex-AAP govt's waiver on power bills

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں