Dargah need legislation to protect property - K. Rahman Khan
اقلیتی امورکے مرکزی وزیرکے رحمان خان نے درگاہوں کی جائدادوں کے تحفظ کیلئے وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طرزپرقانون بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے آج درگاہ کے ڈیولپمنٹ سے متعلق مختلف مجوزہ پروجیکٹوں کااعلان کیاجس پرعمل درآمدپرتقریبا59.68کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ درگاہ کے ڈیولپمنٹ کے لئے مرکزی حکومت نے مجموعی طورپر308کروڑروپے کی منظوری دی ہے جس پرمختلف مراحل میں کام کرکے ان منصوبوں کوتکمیل تک پہنچایاجائے گا۔مقامی سرکاری انتظامیہ نے یہاں ان مجوزہ منصوبوں کاخاکہ بھی پیش کیاجس میں عرس کے دوران زائرین کی سہولیات کے لئے اجمیرکی سٹرکوں کے نیٹ ورک کودرس کرنا،زائرین کے قیام کے لئے معقول جگہ کاانتظام،ان کے لئے نئے بیت الخلاء کی تعمیر،درگاہ تک زائرین کوپہنچانے کانظم،اجمیرمیں ہیلی پیڈبنانے کی تجویزاورزائرین کے لئے پہلے سے تیارکردہ وشرام استھلی کوٹرین کے ذریعہ اجمیرسے جوڑنے کامنصوبہ شامل ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں