پرانے شہر کی خبریں - old city news 15 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

پرانے شہر کی خبریں - old city news 15 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-15

اعتماد نیوز
جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کا حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام بالخصوص خواتین اوربچوں نے والہانہ استقبال کیا۔ جناب اکبرالدین اویسی نے آج چندرائن گٹہ بلدی ڈیویژن اور کنچن باغ بلدی ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں2.45کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیاجن میں حافظ بابانگرAبلاک میں 80لاکھ روپئے کی لاگت سے مقامی عوام کے علاج کی سہولت کے لئے گورنمنٹ ہاسپٹل بلڈنگ کا افتتاح بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ اکبراویسی روڈ ،کمیونٹی ہال، مہیلا بھون بلڈنگ، لائبریری ہال بلڈنگ اور دونوں ڈیویژنوں میں مختلف مقامات پر سی سی روڈ،باکس ٹائپ نالہ ،ایس ڈبلیو ڈرین ، بورویل وغیرہ کے منجملہ 2.45کروڑروپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ قائد مجلس کی آمد کی اطلاع پر ان علاقو ں میں خواتین اور بچے گھرو ں سے نکل پڑے ۔قائد مجلس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیاگیا۔

پریس نوٹ
مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے اصلاحی ودعوتی ٹیموں نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف مہم کے تحت کالجس، اسکولس ،پارکس اور تفریحی مقامات پر کا میاب اصلاحی کوشش کی۔ ایم جی اے کی جانب سے15سے زیادہ ٹیموں نے 55اسکولس، 35کالجس ،18پارکس ،8ہوٹلوں اور15کیفے ٹیریاز پہنچ کر برقعہ پوش طالبات اور خواتین سے ملاقات کی اورانہیں اس بے حیائی،فحش اور گناہ کے کاموں سے بچنے اور دور رہنے کی ترغیب دی۔ کئی لڑکیاں کم علمی،نادانی اوردھوکہ کی بنیاد پر پارکس میں پائی گئیں جب انہیں اللہ کی ناراضگی اور اس گناہ وحرام کام کے متعلق سمجھایاگیا تو اشکبار آنکھوں کے ساتھ واپس ہوگئیں۔ پارکس میں ایسے شادی شدہ مرد وخواتین بھی پائے گئے جو نامحرم کے ساتھ ویلنٹائن Celebrateکرنے کیلئے آئے تھے۔ انہیں ان کے مقام ومرتبے اور وقار کو پہنچانے اوراسے برقرار رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی اورانہیں افہام وتفہیم کے ذریعہ اس گناہ سے تائب ہونے کیلئے انفرادی واجتماعی کونسلنگ کی گئی۔

پریس نوٹ
انجمن ترقی اردو آندھراپردیش کے زیر اہتمام 24فبروری کی شام6:30بجے اردو ہا ل حمایت نگر ،حیدرآبادمیں ایک شام غالب اورحیدرآبادی کا زیر صدارت پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی ڈاکٹرخواجہ ایم شاہد انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نامو رمورخ ڈاکٹر محمد ضیاء الدین شکیب( لندن)کلیدی خطبہ دیں گے۔جبکہ پروفیسر انو رمعظم، سابق صدر شعبہ اسلاملک اسٹیڈیز جامعہ عثمانیہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہو ں گے۔ پروفیسر اشرف رفیع صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، ممتاز شاعر مضطر مجاز ،انچارج ڈائرکٹر ایم سی مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی پروفیسر ایس اے وہاب قیصر ، صدر شعبہ ترجمہ ڈین اسکول ااف لنگویج لٹریچر وانڈالوجی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر محمد ظفر الدین اورڈاکٹر عباس متقی اس تقریب کے مہمان اعزازی ہوں گے۔ غزل گلوکارہ لیناروی کلام غالب پیش کریں گی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں