14/فروری بیجنگ پی۔ٹی۔آئی
چین نے ایک میریٹا سلک روڈ(ایم ایس آر)(بحری گذرگاہ) کی تعمیر کی اپنی نئی پہل میں ہندوستان کو شریک ہونے کی دعوت دی ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ اس بحری گذرگاہ کی تعمیر کا مقصدقدیم "سلک روٹ" کے خطوط پر سمندری راستے ،ایشائی ممالک کے مابین ربط او رتجارت کو بہتربنانا ہے ۔ دعوت نامہ حال ہی میں نئی دہلی میں دونو ں ممالک کے خصوصی نمائندوں کی بات چیت کے دوران دیاگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی با ت چیت کا یہ17واں دور تھا۔ اس موقع پر چین کے خصوصی نمائندہ یانگ جائچی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب شیوشنکر مینن کوچین کی خواہش سے واقف کرایا۔China invites India to join its Maritime Silk Road initiative
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں