چدمبرم میری تقاریر سے ملک کی آمدنی میں اضافہ کے خواہاں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

چدمبرم میری تقاریر سے ملک کی آمدنی میں اضافہ کے خواہاں - مودی

بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوارنریندرمودی نے آج وزیرفینانس پی چدمبرم کے ساتھ اپنی لفظی جنگ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیران کی تقاریرپرسرویس ٹیکس عائد کرتے ہوئے ملک کی آمدنی میں اضافہ کرنے سخت محنت کررہے ہیں۔مودی نے کہاکہ وزیرفینانس کادعوی ہے کہ انھوں نے سخت محنت کی ہے۔کل شام مجھے بتایاگیاکہ وہ کس پراتنی سخت محنت کررہے ہیں۔ہندوستان کی آمدنی بڑھانے کے لیے انھوں نے میری تقاریرپرسرویس ٹیکس لگانے کافیصلہ کیاہے۔مودی نے گجرات انٹرنیشنل فینانس ٹیک سٹی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری تقاریربھی ملک کے کام آرہی ہیں اورمجھے یہ جان کافی مسرت ہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کوروزگار کی پیداوارپرتوجہ کوزکرنی چاہیے۔لوک سبھاانتخابات سے قبل گذشتہ چنددن سے مودی اورچدمبرم کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔چدمبرم نے کل پی ٹی آئی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاتھاکہ وہ عبوری بجٹ پرچیف منسٹرگجرات کی تنقیدوں پربحث کو8ویں جماعت کے طلباکی سطح پرلے جانانہیں چاہتے۔مودی نے وزیرفینانس کی جانب سے قبل ازیں پیش کئے گئے علی الحساب بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹرپرکہاتھاکہ اس بجٹ سے صرف ایک راحت ملی ہے اوروہ یہ ہے کہ تقریباایک دہے تک جاری بگاڑکے بعدیہ یوپی اے حکومت کی آخری بگاڑ ہے۔

Chidambaram wants to boost revenue by taxing my speeches: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں