عام آدمی پارٹی کا مغربی بنگال کی7 لوک سبھا نشستوں پرمقابلہ کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

عام آدمی پارٹی کا مغربی بنگال کی7 لوک سبھا نشستوں پرمقابلہ کا ارادہ

عام آدمی پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ آنے والے لوک سبھاانتخابات میں مغربی بنگال سے وہ کم سے کم6تا7نشستوں پرمقابلہ کرے گی۔عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان دیپک واجپائی نے کہاکہ پارٹی فی الحال کولکتہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ اضلاع میں رکنیت سازی مہم چلارہی ہے جس کے بارے میں ان کادعوی ہے کہ مہم کے دوران مثبت اورجذباتی ردعمل ظاہرہواہے۔واجپائی نے کہاکہ پرُجوش اورمثبت ردعمل جوہمیں رکنیت سازی مہم کے دوران ملاہے،اس سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ لوک سبھاانتخابات میں بعض سیٹوں پرمقابلہ کرنامناسب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاگیاہے کہ کتنی نشستوں پرپارٹی مقابلہ کرے گی۔تاہم بنگال میں عام آدمی پارٹی کے قائدراکے جھانے کہاکہ مغربی بنگال میں ہم لوک سبھاکی6تا7نشستوں پرمقابلہ کریں گے،جن نشستوں پرمقابلہ کیاجائے گاان میں کولکتہ نارتھ،کولکتہ ساؤتھ اورجادھوپورشامل ہیں جب کہ دیگرنشستوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔

AAP to contest 6-7 seats in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں