ہندوستان مشکل دور سے باہر نکلنے میں کامیاب - چدمبرم کی بجٹ تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

ہندوستان مشکل دور سے باہر نکلنے میں کامیاب - چدمبرم کی بجٹ تقریر

2014-15کے لئے عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ ستمبر 2008سے معاشی بحران کے سبب ہند سمیت ہر ترقی پذیر ملک پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہندوستان بہر حال ان چنندہ ممالک میں سے ہے جو اس مشکل دور میں کامیابی کے ساتھ باہر نکل آیا ہے۔ ہندوستانی معیشت کی کہانی کو سمجھنے کے لئے بین الاقوامی معیشت پر بھی ایک نگاہ ڈالنی ہوگی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 2011میں عالمی معیشت کی شرح ترقی 3.9فیصد تھی۔ جبکہ 2012میں 3.1فیصد اور 2013میں 3.0فیصد شرح ترقی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے بڑے تجارتی روابط والے ممالک مثلا۔ امریکہ، طویل معاشی مندی سے باہر نکلا ہے جبکہ جاپان ابھی بھی اس کی گرفت میں ہے۔ یورو زون 0.2فیصد کی شرح ترقی درج کررہا ہے۔ اسی طرح چینی معیشت کی شرح ترقی بھی 2011میں 9.3فیصد سے گھٹ کر 2013میں 7.7فیصد ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بمو جب وزیر فینانس چدمبرم نے آج نریندر مودی اور اروند کجریوال پر سخت نکتہ چینی کی۔ عوامی مقبولیت اور انفرادیت ایک متبادل حکمرانی کا طریقہ ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام ایک ہاتھ کو ذمہ داری تفویض کریں گے جو مساوات کے لئے کام کررہا ہے۔ اتفاقی طور پر ہاتھ کانگریس کا امتیازی نشان ہے۔ چدمبرم نے بی جے پی کے وزرات عظمی کے امیدوار پر نکتہ چینی کی اور انہیں دیگر اتالیق میں سے ایک قراردیا۔میرے ماد ر وطن اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مجھے سخت محنت کی قدر سکھائی ہے۔ مودی نے گزشتہ ہفتہ ہارورڈ کے تعلیم یافتہ چدمبرم پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ گجرات کی ترقی سخت کام کی وجہ سے ہوئی ہے اور ہارورڈ کی وجہ سے نہیں۔ مالیاتی سال 2014-15کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت متنوع سماج کی توثیق کرتی ہے اور ناراضگی کی نمائندگی کرتی ہے اور منتخب نمائندوں کی ایک حکومت کے توسط سے بحث پر مبنی فیصلوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ مقبولیت یا اکثیرت اور نہ ہی انفرادیت حکمرانی کا ایک متبادل طریقہ ہے۔ انہوں نے لوک سبھا میں مشہور ٹامل شاعر تھرو ولووار کے ایک شعر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی اور کہا کی محض مساوات کے ساتھ برچھی یا عصا حکمران کو فتح نہیں دلاتی۔ چدمبرم نے اس بات پر زور دیا کہ حکمرانی کا ہمارا اندازا یسا ہے کہ ہم نے گزشتہ 10برسوں میں 140ملین افراد کو غربت کی سطح سے اوپر اٹھا یا ہے۔ جو یو پی اے حکومت کی ایک عظیم کامیابی ہے اور ان کا کامیابیوں پر ہم کو فخر ہے۔ انہوں نے 15ویں لوک سبھا کے آخری اجلاس میں یو پی اے IIکاآخری بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ عبوری بجٹ کو متوازن اور سب کے لیے اچھا قرار دیا۔ وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بجٹ پیش کرنے کے فورا بعد پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کو متوازن رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے پیش نظر بجٹ کے تعلق سے جیسا کہا جارہا تھا بجٹ میں ویسا کچھ نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی گورنمبٹ سے استعفی کے متعلق سوال پر تیواری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے پاس خود کو ثابت کرنے کے لئے کچھ تھا ہی نہیں۔ منیش تیواری نے آج لوک سبھا میں پیش کردہ عبوری بجٹ کو متواز ن اور ہر ایک کے لئے اچھا قرار دیا ۔ وزیر فینانس پی چدمبرم کی جانب سے بجٹ کی پیشکشی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤز کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ یہ ایک مقبول بجٹ نہیں ہے جیسا کہ حکومت پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ایک مقبول بجٹ پیش کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کے مستعفی ہونے کے تعلق سے پوچھے جانے پر تیواری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے پاس کھبی کوئی جوہر نہیں تھا۔ انہیں اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے ایک موقع تھا۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ حکومت کیوں چلی گئی۔ وزیر نے کہا کہ ان کے پاس صلاحیت کا فقدان تھا۔ وہ وعدہ کرسکے لیکن اپنے وعدوں کی تکمیل نہ کرسکے۔ دریں اثنا یواین آئی /پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بمو جب وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج وزیر خزانہ پی چدمبرم کو عبوری بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی چدمبرم نے پچھلے دس سال کی اقتصادی اور سماجی حصولیابیوں کو بہت اچھے ڈھنگ سے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت کو اپنی حصولیابیوں پرفخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کو قرض مہیا کرانے اور پیشہ وارانہ مہارت پیدا کرنے کے متعلق جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ نوجوانوں اور ملک کی آبادی کے مفاد کو ملحوظ رکھ کر کئے گئے ہیں۔ ایک رینک ایک پنشن کے متعلق اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاملے پر پوری توجہ دی گئی ہے جس کا افسران اور آرمی کے جوان استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج ایک بہتر عبوری بجٹ پیش کرنے کے لئے وزیر فینانس پی چدمبرم کو مبارکباددی اور کہا کہ اس سے ملک میں معاشی صورتحال کی ایک حقیقی تصویر ظاہر ہوتی ہے۔ لوک سبھا میں وزیر فینانس پی چدمبرم کی جانب سے پیش کردہ عبوری بجٹ پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم نے کہا کہ مسٹر چدمبرم نے گزشتہ دس برسوں میں معاشی اور سماجی کامیابیوں کا مختصر خاکہ پیش کیا ہے۔جس پر یوپی اے حکومت کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو قرضوں اور مہارت کی ترقی کے مقصد سے ہندوستان اس کی ڈیموگرافک تقسیم کا احساس کر رہا ہے اور نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کے عہدیدار اور جو ان اس کا خیر مقدم کریں گے۔

Chidambaram's last-ditch sales pitch: 'We managed to do it'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں