خلیج میں ہندوستانی ملازمین کیلیے خصوصی انشورنس اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

خلیج میں ہندوستانی ملازمین کیلیے خصوصی انشورنس اسکیم

دبئی
(پی ٹی آئی)
حکومت ہندنے غیرممالک میں مقیم ای سی آرپاسپورٹس کے حامل ہندوستانی ورکرس کے لئے حال ہی میں ایک سوشل سیکورٹی اسکیم کاافتتاح عمل میں لایاتھاجس کامقصدحادثاتی یاقدرتی موت یامستقل معذوری کی حالت میں انہیں انشورنس کی فراہم کرناتھا۔ہماتماگاندھی پرواسی سرکشایوجنا(ایم جی وی ایس وائی)کے تحت ضعیف العمری وظیفہ کویقینی بنایاجائے گا۔حکومت اس کے ٹھوس قدم کے علاوہ ایسے اقدامات بھی کرے گی جس کے تحت ان کی وطن واپسی پران کی بحالی اوربازآبادکاری پرتوجہ کوزرکھی جائے گی۔ابوظہیے میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ حکومت غیرممالک میں مقیم ہندوستانیوں کی جانب سے اسکیم میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے قسطوں کی ادائیگی میں بھی تعاون کرے گی۔18سے50سال کی عمرکے افراداورامگریشن چیک ریکوائرڈ(ای سی آر)کے حامل اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں بشرطیکہ ان کی ورک پرمٹ اورایمپلائمنٹ کنٹراکٹ کارکردہو۔اس اسکیم سے استفادہ کے لئے ہندوستانی ورکرس کوماہانہ ایک ہزارتا12ہزارروئے جمع کرناہوگا۔علاوہ ازیں وطن واپسی وبازآبادکاری کے لئے سالانہ4ہزارروپئے جمع کرنے ہوں گے جبکہ جیون بیمہ کے لئے پیسوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔حکومت،فی کس بالترتیب ایک ہزارروپئے اور900روپئے سے تعاون کرے گی۔وظیفہ اسکیم میں شامل ہندوستانی خاتون ورکرس کے ساتھ حکومت مزیدایک ہزارروپئے ماہانہ تعاون کرے گی۔بینک آف بروڈہ اس کی خدمات فراہم کنندوں میں سرفہرست ہے۔
Indian workers in Gulf to get insurance cover under MGPSY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں