کشمیری صحافیوں کو فرن نہ پہننے کی ہدایت سے دستبرداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

کشمیری صحافیوں کو فرن نہ پہننے کی ہدایت سے دستبرداری

فوج کی15کارپس کے جنرل آفیسرکمانڈنگ لفٹنٹ جنرل گرمیت سنگھ نے لباس ضابطہ مقررکرنے کی فاش غلطی کاآج اعتراف کرتے ہوئے صحافیوں سے معذرت خواہی کی۔لیفٹنٹ جنرل سنگھ نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ میں فرن سے متعلق ہدایت کے لیے شخصی طورپرمعافی چاہتاہوں،یہ نادانستہ ہدایت تھی لیکن اس کے باوجودیہ ایک غلطی تھی۔لیفٹنٹ جنرل سنگھ نے کہاکہ اس تکلیف کی الفاظ سے تلافی ممکن نہیں۔لیکن فوج کبھی بھی مقامی عوام کے جذبات کوپامال کرنانہیں چاہے گی۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ کشمیرکے کئی سرکردہ صحافیوں نے کل وزارت دفاع کے ایک عہدیدارکی ا س ہدایت پرسخت برہمی ظاہرکی تھی جس میں ان سے کہاگیاتھاکہ وہ آج کارپس کمانڈرکی پریس کانفرنس میں روایتی کشمیری لباس فرن زیب تن نہ کریں۔وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے عہدیدارلیفٹنٹ کرنل این این جوشی نے کل مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبذریعہ ای میل دعوت نامہ بھیجتے ہوئے کہاتھاکہ آپ سب سیکورٹی ضرورت سے بخوبی واقف ہیں۔بہرحال اس بات کودہرایاجاتاہے کہ آپ فرن پہننے سے گریزکریں۔

Army retreats after 'pheran' fury in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں