21/فروری نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
تلنگانہ بل کی منظوری سے اشارہ ہوتاہے کہ یہ ملک مشکل فیصلے لے سکتاہے۔وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج لوک سبھامیں یہ بات کہی۔15ویں لوک سبھاکے آخری دن اپنے اختتامی ریمارکس میں انہوں نے کہاکہ جس اندازمیں تلنگانہ بل منظورکیاگیاوہ ایک اورمثال ہے کہ ملک مشکل فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتاہے۔خلل اندازی اورنعرہ بازی کے برخلاف ایوان میں وزیراعظم کے ساتھ آخری دن خیرسگالی کے لمحات دیکھے گئے۔ایوان کے لیڈرسشیل کمارشنڈے،اپوزیشن لیڈرسشماسوراج اورچنددیگرپارٹیوں کے قائدین نے ایک دوسرے سے بات چیت کی۔سنگھ نے اس امیدکااظہارکیاکہ ملک کوایک نئے راستہ پرگامزن کرنے کے لئے اتفاق رائے کاایک نیااحساس ابھررہاہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ جھگڑے اورکشیدگی کے اس ماحول میں ایک نیاماحول ابھرنے کی امیدہے۔وزیراعظم کوگزشتہ دس برسوں سے مرکزی حکومت کی قیادت کررہے تھے اوراعلان کرچکے تھے کہ وہ تیسری میعادکے لئے انتخاب نہیں لڑیں گے کہاکہ عوام کواب آئندہ انتخابات کے وقت حکومت کے مظاہرے،کمزوری اوراس کی کامیابیوں پرفیصلہ کرنے کاموقع ہے۔انہوں نے بہترین اندازمیں اپنی ڈیوٹی نبھانے کے لئے شنڈے کی ستائس کی اپوزیشن لیڈرکے رول کی بھی ستائش کی۔وزیراعظم نے ایوان کی کارروائیوں کے انعقادمیں ان کے رول کے لئے اسپیکرمیراکماربھی خراج پیش کیا۔ایوان کے لیڈرسشیل کمارشنڈے نے مرکزی وزیرزراعت شردپوارکی جانب سے ایوان میں قانون سازی میں ان کی شراکت کے لئے ان کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ ملک ایک نئے مرحلہ میں داخل ہورہاہے جوحکومت کے مظاہرے،کمزوریوں اوراس کی کامیابیوں کافیصلہ کرنے کاعوام کوایک اورموقع دے گااورملک کی رہنمائی کے لئے اوراس کونئے راستہ پرگامزن کرنے کے لئے اتفاق رائے کاایک نیااحساس ابھرے گا۔تمام ارکان سے نیک تمناوں کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے جھگڑے اورکشیدگی سے بھرے ماحول سے باہرنکلنے کی امیدکااظہارکیاجوبسااوقات پیداہوتاہے۔اورملک کے لئے ایک نیادورپیداہوگا۔انہوں نے ایوان کی کارروائیوں کے انعقادکے لئے اسپیکرمیراکمارسے اظہارتشکرکیا۔Telangana bill passage shows country can take difficult decisions: Prime Minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں