26/فروری ہمیر پور یو۔این۔آئی
آر بی آئی کے جاری کردہ 5روپئے اور 10روپئے کے سکوں پر جن پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی اشکال موجود ہیں، ایک تنازعہ چھڑ گیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ماتا ویشنو دیوی کے امیجس کے حامل ایسے سکوں کو جمع کرنا شروع کردیاہے اور یہ لوگ ایسے سکوں کو "لکی" سمجھ رہے ہیں جبکہ بعض دوسرے لوگ ایسے سکوں کو مندروں یا اپنے گھروں میں رکھ رہے ہیں۔ اس سبب مارکٹ میں ان سکوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مسلم فرقہ کے ارکان نے سکوں یا کرنسی نوٹوں پر ایک محصوص فرقہ کے دیوتاؤں کے امیجس منقش کرنے کے آربی آئی کے اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ماتا ویشنودیوی مندر بورڈ کی سلور جوبلی کی یادگار کے طورپر آر بی آئی نے اس ہندو دیوی کے امیج سے منقش، 5روپے کے سکوں کا چلن شروع کیا تھا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بعض لوگوں نے 5روپے اور 10روپے کے ان سکوں کو مذہبی سکے تصور کرنا شروع کردیاتھا۔ یہ صورتحال علاقہ بندیل کھنڈ میں موضوع بحث ہے۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں