پرانے شہر کی خبریں - old city news 27 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

پرانے شہر کی خبریں - old city news 27 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-27

اعتماد نیوز
حلقہ اسمبلی نامپلی جو لوک سبھا سکندرآباد حلقہ کے تحت آتا ہے عوامی ترقیاتی کاموں میں شہر کے دیگر اسمبلی حلقے جات میں اپنی ایک منفرد شناخت بنایا ہے۔ یہ حلقہ جو ماضی میں آصف نگر سے موسوم تھا حلقوں کی نئی حد بندی کے بعد نامپلی کے نام سے موسوم ہوگیا ہے۔ اس حلقہ سے نمائندگی کرنے والے مجلس کے رکن اسمبلی جناب محمد وراثت رسول خان نے بتایاکہ حلقہ میں تقریباً 135 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام انجام پائے اور مزید کروڑہا روپئے کے کئی ایک ترقیاتی پراجکٹس شروع کرتے ہوئے اس حلقہ کونئے شہر میں ایک ماڈل حلقہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نامپلی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے مہدی پٹنم علاقہ تعلیمی اور تجارتی مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں ٹریفک اور پارکنگ کے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کے پیش نظر مجلس رکن اسمبلی نے مہدی پٹنم میں 5کروڑ کی لاگت سے ملٹی لیول کار پارکنگ کی منظوری دلائی ہے۔ اس پراجکٹ کے تحت 400 سے زائد کاریں آسانی کے ساتھ پارک کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مہدی پٹنم کی ٹریفک کی گہما گہمی سے پیدل چلنے والوں کو راحت پہنچانے کیلئے اس علاقہ میں ایک انڈر گراونڈ سب وے بھی تعمیر کیا جائے گا جس کی منظوری مل گئی ہے۔ اسی طرح مہدی پٹنم اور سروجنی دیوی ہاسپٹل کے پاس دو فٹ اوور برج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ بازار گیاٹ اور چنتل بستی میں انڈور الیکٹرسٹی سب اسٹیشن کے قیام کی منظوری بھی نامپلی اسمبلی حلقہ کی ترقی میں اہم رول ادا کریں گی۔ رکن اسمبلی نامپلی نے وجئے نگر کالونی ڈویژن میں اب تک 19 کروڑ روپیوں سے کئی ترقیاتی کام انجام دئیے جن میں تقریباً 12کروڑ روپیوں سے ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بی ٹی اور سی سی روڈ کے کام انجام دئیے گئے جبکہ 2.5کروڑ روپئے کے صرفہ سے مزید سڑکوں کی تعمیر کے کام باقی ہیں۔ 2.25کروڑ کی لاگت سے پینے کے پانی کی پائپ لائن اور سیوریج کاموں کو انجام دیا گیا۔ وجئے نگر کالونی کے ای سیوا سنٹر کے پاس اردو میڈیم اسکول کی عمارت کی تعمیر پر50لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ اسی طرح 50لاکھ روپئے کی لاگت سے ای لائبریری کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔15لاکھ سے ہمایوں نگر میں کمیونٹی ہال کی تعمیر دیگر کام انجام دئیے گئے۔ 11لاکھ کی لاگت سے 10ٹرانسفارمرس کی تنصیب عمل میں لائی گئی 15لاکھ کی لاگت سے 6بورویلس لگائے گئے۔ وجئے نگر کالونی کے مختلف مقامات پر 12 لاکھ کی لاگت سے 20 ہائی ماسٹ اور منی ماسٹ لائٹس لگائے گئے۔ مانصاحب ٹینک کے اطراف و اکناف کے علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے 20لاکھ روپیوں کے ترقیاتی کام انجام دئیے گئے۔ 25لاکھ کی لاگت سے این ایم ڈی سی مانصاحب ٹینک کے پاس مین روڈ عبور کرنے کیلئے فٹ اوور بریج قائم کیا گیا۔ 14لاکھ کی لاگت سے وجئے نگر کالونی میں سالار ملت اسپورٹس کامپلکس اور سوئمنگ پول کے علاوہ سینئر سٹیزن پارک قائم کیاگیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم ہاشم کمپاونڈ فرسٹ لانسرز کیلئے ہمہ منزلہ عمارت تعمیر کروائی گئی۔ احمد نگر میں 1.75 کروڑ کی لاگت سے واٹر ٹینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کمیونٹی ہال کی توسیع کیلئے 28 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔26لاکھ کی لاگت سے اوڈی اے کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد اور 28لاکھ سے ایم جی نگر میں ایک اور کمیونٹی ہال کی منظوری شامل ہے۔ احمد نگر میں سالار ملت ملٹی پرپز جم کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ 28برقی ٹرانسفارمرس کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ می سیوا سنٹر قائم کیاگیا۔ احمد نگر کمیونٹی ہال میں خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹر قائم کرکے کورس بھی شروع کیاگیا۔

(پریس نوٹ)
اے پی ڈی ڈی سی ایف لمیٹیڈ نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ ہفتہ سے فی لیٹر دودھ پر 2روپئے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ فی لیٹر ٹونڈ ملک (ٹی ایم) پیاکٹ اب 38روپئے میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ نصف لیٹر (500 ایم ایل) پیاکٹ 19روپئے ہوگی۔ اس سے قبل فی لیٹر دودھ کی قیمت 36 روپئے تھی۔ ڈبل ٹونڈ ملک نصف لیٹر کی قیمت 17روپئے ہوگی۔ ہول ملک نصف لیٹر 25روپئے میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 24روپئے تھی جب کہ اسٹانڈرڈ ایزڈ نصف لیٹر دودھ کی قیمت 21روپئے ہوگی۔ پہلے یہ 20روپئے میں فروخت ہوتا تھا۔ اگر کوئی دودھ کے کارڈ فروری میں ہی خریدا ہوتو اس پر نئی قیمتوں کا اطلاع 10مارچ سے ہوگا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پیاکٹ پر قیمتیں پرانی ہی درج رہے گی اس کے باوجود صارفین کو نئی قیمت ادا کرنا ہوگا۔ جنرل منیجر نے تعاون کی اپیل کی ہے۔

اعتماد نیوز
کمشنر پولیس حیدرآباد انوراگ شرما نے دونوں شہروں میں امتناعی احکامات نافذ کردئیے ہیں۔ کمشنر پولیس کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سکریٹریٹ، جی ایچ ایم سی، نظام کالج، قانون ساز اسمبلی، پبلک گارڈن، نامپلی، ٹینک بنڈ، این ٹی آر مارگ اور خیریت آباد کے آس پاس کے علاقوں میں جلسے، جلوسوں اور عوامی مقامات پر اجتماع کے خلاف امتناعی احکام جاری کردئیے گئے ہیں جو 3مارچ تک نافذ العمل رہیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں