چین - جاپان کشیدگی پر امریکہ کو تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

چین - جاپان کشیدگی پر امریکہ کو تشویش

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ کے ایک سر کردہ فوجی کمانڈر نے چین اور جاپان کے درمیان مشرقی چینی سمندر میں متنا زعہ جزائر مسئلہ پر کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں پڑوسی ممالک مذاکرات کے ذریعہ حل معلوم کرلیں گے ۔ امریکی بحرالکاہکی کمانڈر(پی اے سی او ایم ) کے کمانڈر ایڈمیرل سامیول لاکلیر نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں تشویش ہے ۔ صحافیوں نے ان سے جاپان اور چین کے درمیان اس وقت جاری کشیدگی کے بارے میں سوال کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کہیں گے کہ کسی بھی وقت ایسی دو بڑی عظیم معاشی طاقتیں جو بڑی فوجی طاقتیں جن میں اختلاف ہو اور جو ایک دوسرے سے بات چیت نہ کرتے ہوں اس صورت میں کوئی واضح سفارتی اور سرکاری حل دکھائی نہیں دے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ خرچ کے تخمینے میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ابتداء میں صرف بحری سیکیورٹی فورسیس ان متنازعہ جزائر میں اور ان کے اطراف واکناف تعینات رہتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں سفارتی تعلقات کی بدستور امید کرنی چاہئے کیونکہ یہ بات اس علاقہ کے لیے سود مند نہیں ہے اور بالآخر اس کی یکسوئی کی ضرورت ہے ۔ لاکلیر نے بتایا کہ چین آواز سے زیادہ تیز رفتار ٹکنالوجی استعمال کررہاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ تجربات کر رہے ہیں خواہ چین انہیں فروغ دے یا یوروپی ممالک انہیں فروغ دیں اس کے نتیجے میں عصر ٹکنالوجی اور سسٹمس کے ساتھ سیکیوریٹی ماحول بد ستور پیچیدگی اختیار کرتا رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے تخمینہ میں مستقل میں پر امن سیکیوریٹی ماحولیات کی بر قراری کس طرح جاری رکھیں گے ۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے لاکلیر نے بتایا کہ چند راستوں سے چین کی جانب سے ثمر آور طریقہ کار کے ساتھ ان کی افواج کے استعمال کے طریقہ کار کے چند مثبت پہلو بھی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی افواج نے فلپائنس میں آپریشن دمائن میں حصہ لیا ۔ انہوں نے آفت سماوی راحت کاری فراہم کی ،وہ کثیر جہتی مشقوں میں وقتا فوقتا حصہ لے رہے ہیں جنہیں اس علاقہ میں منعقد کیا جارہا ہے جیسا کہ ہم نے بتایا ہے وہ اب رمپیک آنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جبکہ یہ کاروائی بخوبی پیشترفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیسا ہی ہم خلیج عدن کے علاقہ میں پہنچیں گے تب وہ اپنے ملک سے دور سر گرم رہیں گے اور ان مخصوص علاقوں کی سیکیوریٹی میں حصہ لیتے رہیں گے ۔
US Pacific Chief Concern Over Japan-China Tension

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں