پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-19

(منصف نیوزبیورو)
ریاستی وزیراقلیتی بہبودمحمداللہ نے آج خیریت آباداوربیگم پیٹ میں واقع2موقوفہ جائیدادوں کامعائنہ کیااورکہاکہ ان جائیدادوں پرکمرشیل کامپلکس یامالس کی تعمیرکے لیے بہت جلدسنگ بنیادرکھاجائے گا۔وزیرموصوف کے اس دورہ میں اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودسیدعمرجلیل،اسپیشل آفیسروقف بورڈوکمشنرمینازیٹی ویلفےئرشیخ محمداقبال،سکریٹری ڈائرکٹراردوکیڈیمی پروفیسرایس اے شکور،چیف ایگزیکٹیوآفیسروقف بورڈایم اے حمید،پراجکٹ آفیسرعبدالقادراوردیگرعہدیدارموجودتھے۔محمداحمداللہ نے پہلے حج ہاوزسے متصل زیرتعمیروقف کامپلکس کامعائنہ کیا۔یہ7منزلہ کامپلکس زائدازایک لاکھ مربع فٹ پرمحیط ہے،جس کی تعمیرپرتاحال10.24کروڑروپئے ہوچکے ہیں۔اس کی تکمیل کے لیے مزید10کروڑروپے کی ضرورت ہے۔محمداللہ نے حکومت کی جانب سے مزید10کروڑروپئے بطورقرض جاری کرنے کااعلان کیا۔مابعدیہ رقم قابل واپسی ہوگی۔انہوں نے حج ہاؤز کے جنوب میں واقع اراضی کابھی معائنہ کیا،جو3600مربع گزیرمشتمل ہے۔اس اراضی پربھی کمرشیل کامپلکس یاحج ہاؤزکی علیحدہ عمارت تعمیرکرنے کی تجویزہے۔ریاستی وزیرنے اس سلسلہ میں ایک پلان تیارکرنے سکریٹری اقلیتی بہبودعمرجلیل کوہدایت دی۔بعدازاں انہوں نے خیریت آبادمیں واقع حکیم بشیراحمدکی وقف کردہ اراضی پلاٹ کامعائنہ کیا،جو504مربع گزپرمشتمل ہے اورطویل عرصہ سے خالی پڑاہواہے۔احمداللہ نے اس پلاٹ پرکمرشیل کامپلکس کی تعمیر کے لیے وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے10لاکھ روپئے جاری کرنے کااعلان کیااوراندرون ایک ہفتہ اس کامپلکس کاسنگ بنیادرکھنے کے انتظامات کرنے عہدیداروں کوہدایت دی۔اس جائیدادکامنشائے وقف غریب بچوں کواسکالرشپ کی فراہمی اورمستحق غریب لڑکیوں کی شادیاں انجام دیناہے۔بعدازاں یہ قافلہ بیگم پیٹ گرین لینڈہاؤز پہنچا،جہاں پتھرگٹی نعل مبارک کے تحت1100مربع گزاراضی موقوفہ ہے،جس پرسابق میں ٹاسک فورس آفس قائم تھا۔اس کی150مربع گزاراضی سڑک توسیع میں جاچکی ہے اورجائیدادگذشتہ10سال سے وقف بورڈ کے قبضہ میں ہونے کے باوجودمخلوعہ ہے اورکھنڈرمیں تبدیل ہوچکی ہے۔اس قیمتی جائیدادکے معائنہ کے بعدوزیراقلیتی بہبودنے کہاکہ اس پربہت جلدکمرشیل کامپلکس یامال تعمیرکیاجائے گا۔بعض افرادنے اس جائیدادسے متعلق اپنادعوی پیش کیاتھا،لیکن اب اس پرکوئی تنازعہ نہیں ہے۔اس کی تعمیرکے لیے وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے فنڈحاصل کیاجائے گااوربہت جلداس کاسنگ بنیادرکھاجائے ھا۔اس اراضی پرایک تشہیری ہورڈنگ سے وقف بورڈکوماہانہ44ہزارروپئے حاصل ہورہے ہیں۔یہ پوچھے جانے پرکہ وقف جائیدادوں کوترقی دینے کاعین انتخابات سے قبل کیوں خیال آیا؟تواحمداللہ نے بتایاکہ انتخابات سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔دراصل انہیں سیدعمرجلیل اورشیخ محمداقبال کی شکل میں2اچھے آفیسرس ملے ہیں،جودیانتدارہیں اورقوم کے مفادمیں کچھ کرناچاہتے ہیں۔یہ میرے دوبازوہیں،ایک رائٹ ہینڈاورایک لیفٹ ہینڈہیں۔اگران کاتبادلہ کیاگیاتووہ وزارت سے مستعفی ہونے سے بھی گریزنہیں کریں گے۔یہ لوگ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے اچھاکام کررہے ہیں۔اس کی مثال مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت وقف جائیدادوں کووقف بورڈکی راست نگرانی میں لیناآپ کے سامنے ہے،جس پرانہیں اضلاع سے کئی فونس کالس وصول ہوئے ہیں کہ یہ لوگ اچھاکام کررہے ہیں۔اس سوال پرکہ کیاوقف بورڈ،ہوٹل وائسرائے ٹینک بنڈکابھی قبضہ حاصل کرے گا۔جووقف جائیدادوں پرتعمیرکی گئی ہے؟وزیراقلیتی بہبودنے کہاکہ اس ضمن میں فائل کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعداقدام کریں گے۔نئے حج ہاؤزکی تعمیرسے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں شمس آبادکے قریب وقف اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے،بہت جلداس کوحاصل کرلیاجائے گا۔حکومت نے اس کے لیے12.5کروڑروپئے منظورکیے ہیں،جس میں3کروڑروپئے جاری کیے گئے ہیں۔وقف جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کمیٹی کوئی کام نہیں کررہی ہے؟اس سوال پرانہوں نے بتایاکہ وہ بہت جلدوزیرمال اوریونیوعہدیداروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ منعقدکریں گے ،جس کے ذریعہ تمام ضلع کلکٹرس کوہدایت دی جائے گی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں واقع وقف جائیدادوں پرغیرمجازقبضوں کی برخواستگی اوران کے تحفط کے لیے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے بتایاکہ تقریبا10سال قبل ہرضلع میں ضلع کلکٹرکی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

پریس نوٹ
مرکز انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام جشن میلاد خاتم النبینؐ کے سلسلے میں خواتین کیلئے جلسہ منعقد ہوا محترمہ آسیہ خاتون صاحبہ نے نگرانی کی محترمہ سیدہ نور بانو محمودی محترمہ آسرا خاتون نے شرکت کی۔ قاریہ سیدہ شہلا بانو نے قرأت سنائی۔ نعت خوانی و تقریری مقابلوں کے انعام یافتگان نے تقاریر اور نعت سنائی۔ محترمہ نبیلہ خاتون صدر استقبالیہ نے اسوہ حسنہ رسولؐ اﷲ کے چند پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی طالبات اور خواتین سے گذارش کی اور کہاکہ ہمیں رسول اﷲؐ کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا چاہئے محترمہ سیدہ سعیدہ بانو نے کہاکہ ہمیں اپنے گھریلو ماحول کو تعلیم دینی کے مطابق بنانا چاہئے جہاں ایک گھر کے افراد مل جل کر رہتے ہیں آپس کی رنجشوں کو ختم کرنا چاہئے۔ محترمہ سیدہ عزیز بانو محمودی نے کہاکہ آج کل کی اولاد اردو سے نابلد ہورہی ہے انہیں اردو کی تعلیم دینا اور اپنے بڑوں کی تعظیم و تکریم کیسے کرنا چاہئے اس کی تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔ محترمہ اسریٰ خاتون نے کہاکہ ماں کا گودبچوں کی پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے شروع سے ہی والدین اگر اچھی تربیت دیں نہیں تو بعد میں پچھتانا پڑے گا۔ محترمہ آسیہ سلطانہ نے کہاکہ خاندانی جھگڑے میاں بیوی کے اختلافات، جائیداد کے جھگڑے، رشتوں کی پامالی اور اپنے حدود سے ہٹ کر خوب سے خوب تر کی جستجو ہی بے راہ روی چل پڑی ہے۔ والدین اپنی استطاعت کے مطابق اپنی اولاد کامیابی کی ضامن بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیٹ پالنے کیلئے جو تگ و دود کی جاتی ہے حلال کی کمائی سے کرنا چاہئے اور بچوں کی دینی تعلیم کیلئے بھی ایسی ہی جستجو کرنا چاہئے ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عورت کی عزت کرنا سکھائیں اور بیٹی کو بھی صبر کی تلقین کریں ماں باپ اپنی اولاد کیلئے وقت دیں ان کے مسائل کو سنیں اور اس کے حل کیلئے رہنمائی کریں والدین کو چاہئے کہ وہ بچیوں کی سہلیوں وغیرہ پر نظر رکھیں تاکہ وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائیں۔ محترمہ سیدہ وسیمہ مسلم نے معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دئیے۔ نگران جلسہ اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

(منصف نیوزنیورو)
ریاستی حکومت نے سکریٹری ڈائرکٹراردواکیڈیمی پروفیسرایس اے شکورکو مکمل ایڈیشنل چارج کے ساتھ اے پی اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن کاوائس چیرمین ومنیجنگ ڈائرکٹرمقررکیاہے،بجائے جناب ہاشم شریف اسپیشل گریڈڈپٹی کلکٹرجن کی خدمات محکمہ ریونیوکوواپس کردی گئیں۔اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودسیدعمرجلیل کی جانب سے جاری کردہ جی اونمبر17مورخہ18جنوری میں پروفیسرایس اے شکورکوفوری اپنے اس نئے عہدہ کاجائزہ حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پریس نوٹ
ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی کے زیر اہتمام آج 10بجے دن "کرشن چندر۔ فکر و فن" سمپوزیم لیکچر ہال ایسٹرن بلاک، سالار جنگ میوزم میں منعقد ہوگا۔ پہلا اجلاس 10بجے صبح ہوگا۔ جناب چندر بھان خیال کنوینر اردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکیڈیمی صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری؍ڈائرکٹر آندھراپردیش اردو اکیڈیمی مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر بے احساس کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف پروگرام آفیسرساہتیہ اکادمی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ جناب نورالحسین اور ڈاکٹر وسیم بیگم مقالے پیش کریں گے۔ ظہرانہ کے بعد دوسرا اجلاس 2بجے دوپہر شروع ہوگا۔ محترمہ جیلانی بانو صدارت کریں گی۔ پروفیسر طارق چھتاری، ڈاکٹر سید مصطفی کمال، جناب مضطر مجاز اور ڈاکٹر فیروز عالم مقالے پیش کریں گے۔ ادب دوستوں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں