پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-18

(منصف نیوز بیورو)
آندھراپردیش ہائیکورٹ نے وقف بورڈ کوہدایت دی کہ وہ مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی اداروں کے انتظامی امورمیں تین ہفتوں تک کوئی مداخلت نہ کریں۔تاہم ہائیکورٹ نے مجلس دستی پارچہ بافی حرمین شریفین کی وقف جائیدادکوراست نگرانی میں لئے جانے کے اقدام کو برقراررکھتے ہوئے سکریٹری مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم عارف الدین کوہدایت دی ہے کہ وہ ان عمارتوں میں کوئی تعمیری تبدیلی نہ لائیں۔ہائیکورٹ جج جسٹس بی چندراکمارآج لنچ موشن میں داخل کی گئی سکریٹری مدینہ ایجوکیشن سنٹرکے ایم عارف الدین کی درخواست کی سماعت کے بعدمذکورہ احکام جاری کئے۔مغرزجج نے کہاکہ وقف بورڈ نے مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کوراست نگرانی میں لینے کیلئے کوئی علحدہ احکام جاری نہیں کئے ہیں۔چنانچہ وقف بورڈکوچاہئے کہ وہ طلباء کے مفادات کوپیش نظررکھتے ہوئے تین ہفتوں تک تعلیمی اداروں کے امورمیں کوئی مداخلت نہ کریں۔یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ اسپیشل آفیسر وقف بورڈشیخ محمداقبال نے سال2003میں ہائیکورٹ کی جانب سے صادرکئے گئے فیصلہ کی روشنی میں مجلس شوری دستی پارچہ بافی کی جانب سے نامپلی اورحمایت نگرمیں تعلیمی اداروں،حیدرگوڑہ میں مدینہ ہیلتھ سنٹر،وٹھل واڑی میں8ملکیات اورمنگل ہاٹ میں ایک موقوفہ مکان کواپنی راست نگرانی لے لیاتھا۔

(پریس نوٹ)
مجلس بچاؤتحریک کے زیراہتمام18جنوری بروزہفتہ بعدنمازعشاء مغلپورہ پلے گراونڈپر22واں عظیم الشان جلسہ رحمتہ للعالمین زیرنگرانی داکٹرقائم خان منعقدہوگاجس میں مفکراسلام علامہ سخاوت حسین برکاتی(اڑیسہ)مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مولانا شاکررضا،قاری امان اللہ بلیاوی(مغربی بنگال)مہمان مقررین ہوں گے۔جلسہ کے صدراستقبالیہ امجداللہ خان خالدنے بتایاکہ ہمیشہ کی طرح جلسہ گاہ کے چاروں جانب خلفائے راشدین کے ناموں سے منسوب کمانیں بھی نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جلسہ رحمتہ للعالمین میں شرکت کیلئے نہ صرف ریاست بلکہ بیرونی ریاستوں کے شمع محمدی کے پروانے سرزمین دکن پہنچ گئے ہیں۔امجداللہ خان نے بتایاکہ جلسہ گاہ میں پینے کے پانی کے علاوہ خواتین کیلئے پردہ کاخاص انتظام کیاگیاہے۔جلسہ اللعالمین کے صدراستقبالیہ مولاناسیدشاہ درویش محی الدین المعروف مرتضی پاشاہ ہوں گے جبکہ مقامی مقررین میں الحاج محمداقبال صفی قادری رضوی الرفاعی کے علاوہ ڈاکٹرصادق نقوی،مولاناحسیب الحسن صدیقی،مولاناسیدبختیارعالم اورمجیداللہ خان فرحت مخاطب کریں گے جبکہ بیرونی ومقامی شعراء کرام وثناء خوان بارگاہ کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔جلسہ کی کاروائی سکندرمرزانجام دیں گے۔جلسہ کاآغازقرات کلام پاک سے ہوگا۔امجداللہ خان خالدنے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں