برطانیہ - عام آدمی پارٹی این آر آئی تنظیم کا اترپردیش ارکان اسمبلی دورہ پر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

برطانیہ - عام آدمی پارٹی این آر آئی تنظیم کا اترپردیش ارکان اسمبلی دورہ پر احتجاج

لندن
(پی ٹی آئی)
برطانیہ میں عام آدمی پارٹی(آپ)کے این آرآئی حامیوں نے اترپردیش کے ارکان اسمبلی کے دورہ اوران کی ضیافت کے خلاف بطوراحتجاج یہاں سیاہ جھنڈیاں لہراتے ہوئے مظاہرہ کیا۔انھوں نے کامن ویلتھ پارلیمنٹرء اسوسی ایشن اوربرطانیہ کی ہوم افیرس کمیٹی کوایک یادادشت پیش کرتے ہوئے برطانیہ میں اترپردیش کے ارکان اسمبلی کیلئے ضیافت کومنسوخ کرنے اوران ارکان کے ساتھ ملاقاتوں کے پروگرام کومنسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔\'\'آپ یوکے\'\'نامی اس تنظیم کااحساس ہے کہ متذکرہ ارکان کے دورہ سے ہندوستانی عوام کے پیسہ کی بربادی ہوگی جبکہ اسی رقم سے مظفرنگر فسادات کے متاثرین کی مددکی جاسکتی ہے۔یادداشت میں مظفرنگر فسادات کے متاثرین کی بازآبادکاری کونظراندازکرنے پریوپی اے حکومت کوتنقیدکانشانہ بھی بنایاگیا۔تنظیم کے احتجاجی لندن میں واقع ہائی کمیشن آف انڈیا(ایچ سی آئی)کے دفترکے روبروجمع ہوئے اورسیاہ جھنڈیاں لہراتے ہوئے نعرے بلندکئے۔یہ احتجاج اس وقت کیاگیاجب اترپردیش کے ارکان اسمبلی کے اعزازمیں ایچ سی آئی میں عشائیہ مقررتھا۔سمجھاجاتاہے کہ یہ ارکان احتجاجیوں کاسامناکرنے سے بچنے کیلئے پچھلے دروازہ سے ایچ سی آئی کی عمارت میں داخل ہوئے۔آپ یوکے کے کنوینراوراس احتجاج کی قیادت کرنے والے راج ریدج گل نے کہاکہ ہندوستان میں عوامی برہمی کے باوجودارکان اسمبلی نے اس صورتحال کونظراندازکردیااوراپنادورہ برقراررکھا،ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری وطن لوٹ جائیں اوراپنی ذمہ داری کوانجام دیں۔
AAP supporters in UK protest against junket by UP legislators

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں