ایم وی ایس کالج محبوب نگر توسیعی لیکچر - پروفیسر راما کرشنیا کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

ایم وی ایس کالج محبوب نگر توسیعی لیکچر - پروفیسر راما کرشنیا کا خطاب

طلباء مسابقتی دور میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ بہترین روزگار حاصل کریں
ایم وی ایس کالج محبوب نگر کے توسیع لیکچر میں پروفیسر راما کرشنیا کا خطاب

دور حاضر میں عالمی معیشت کی عالمگیریت اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مقا بلہ آرائی کے نتیجہ میں انسانی وسائل کے فروغ کو اہمیت دی جارہی ہے ہندوستان میں بھی آزادیانہ کی پالیسی کی وجہہ سے غیر ملکی کمپنیوں میں بھی انسانی وسائل کی ضرورت محسوس کی جارہی ہیں جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع حاصل ہورہے ہیں۔جبکہ عصر حاضر میں طلباء کی صلاحیتوں کی جانچ کے ذریعہ روزگار فراہم کیا جارہا ہے ملکی انتظامیہ میں بھی نظم و نسق عامہ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اہمیت دی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر رام کرشنیا صدر شعبہ نظم و نسق عامہ آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کے شعبہ نظم و نسق عامہ کی جانب سے منعقدہ توسیعی لیکچر’’ دفتر شاہی کا رول‘‘کے موضوع سے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا انتظامیہ کا دار ومدار بیورو کریٹس کے ہاتھوں میں ہوتا ہے دفتر شاہی سماج میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں اور یہ سماج میں مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی سنجیدہ طور پر کو شش کرتی ہے دور حاضر میں سماج میں کئی ایک تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں دراصل پالیس سازی اور پالیسوں کا نفاذ کیلئے دفتر شاہی ذمہ دار ہے۔ہمارے ملک میں غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت ہند کئی اسکیمات کو پیش کررہی ہیں طلباء ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں ۔ڈاکٹر جی۔ یادگیری پرنسپل نے اپنے خطاب میں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں ایک کامیاب انسان بنے کیلئے سخت محنت و جدوجہدکریں اور قربانیکے ذریعہ اپنے مقصد کو حاصل کریں ساتھ ہی سائنس و ٹکنالوجی کے اس دور میں اپنے آپ کو زمانے سے ہم آہنگ کریں۔اپنے مقصد کے حصول کی خاطر ہمیشہ مستقل مزاجی اور مثبت سونچ کو اختیار کریں۔قبل ازیں پروگرام کاآغاز گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق عامہ کے افتتاحی کلمات سے عمل میں آیا ۔پروگرام کا اختتام روی کمارلیکچرار کے شکریہ پر ہوا۔ اس موقع پر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نے پروگارم کے انتظامات انجام دئے۔دیگر مہمانان میں محمد وزیر صاحب نائب پرنسپل،محمد غوث صاحب صدر شعبہ سیاسیات ،سری پتی نائیڈو،آفرین سلطانہ،عارفیہ جبین نے شرکت کی۔

شعبہ نظم و نسق عامہ۔

mvs degree college extension lecture

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں