پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 jan 2014

hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-17

vegetables prices drops down in hyd
(منصف نیوز بیورو)
شہر میں ترکاریوں کی قیمت میں زبردست کمی کے باعث عوام کو راحت ملی ہے جو کئی دنوں سے بڑھتی قیمتوں سے انتہائی پریشان تھے ۔ مہینوں نہیں بلکہ سالوں سے ترکاریوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ اب قیمتیں بالکل کم ہوگئی ہیں ۔ ٹماٹر کی قیمت جو گذشتہ سال جولائی میں 26روپے فی کیلو اور دسمبر میں 14روپے فی کیلو تھی اب گر کر 5روپے فی کیلو ہوگئی ہے ۔ ہول سیل دام 2روپے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ بیگن جو دسمبر میں 18روپے فی کیلو فروخت کیا جارہا تھا اب 4روپے فی کیلو دستیاب ہے ۔ بھینڈی 20روپے کے بجائے 8روپے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح گوبی 8روپے فی کیلو کے بجائے 5روپے فی کیلو بازار میں دستیاب ہے ۔ گاجر جو دسمبر میں 26روپے فی کیلو میں فروخت ہوا کرتا تھا اب آسانی سے 8روپے فی کیلو مل رہا ہے ۔ پھول گوبی جو 12روپے فی کیلو تھا اب 7روپے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ فرنچ بین (بٹرکی پھلی) جو گذشتہ ماہ 17روپے فی کیلو تھی اس کا دام گر کر 8روپے فی کیلو ہوگیا ہے ۔ چقندر 14روپے فی کیلو ہوگیا ہے ۔ آلو جس کی قیمت 22روپے فی کیلو تک پہنچ گئی تھی اب وہ 7روپے فی کیلو میں دستیاب ہے ۔ ککڑی کی قیمت 12روپے سے گر کر 6روپے فی کیلو ہوگئی ہے ۔ پیا زجوکبھی 80روپے فی کیلو تھی آج اس کی قیت 16رو پے فی کیلوہے اورہول سیل میں 8تا10روپے فی کلو دستیاب ہے۔ یہ تمام ترکاریاں ایک موقع پر عام آدمی کے دسترس سے باہر تھی اب غریب آدمی جو چاہے ترکاری استعمال کرسکتا ہے۔ ترکاریوں کی قیمتوں میں 67تا75فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رعتیو بازاروں میں ٹماٹڑ 2تا4روپے فی کیلو بھی موجود ہے۔ ہول سیل مارکٹوں میں ٹماٹروں کے انبار ہے اور خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔ 18دسمبر کو بیگن 18روپے فی کیلو تھا اب گر کر اس کی قیمت 6روپے فی کیلو ہوگئی ہے۔ اسی طرح اس دوران آلو کی قیمت جو 22روپے فی کیلو تھی اس کی قیمت میں 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ویسے بھی موسم سرما میں ترکاریوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن سوزنی کی پھلی اور مرچی کے دام میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ رعیتو بازاروں کے چیف اگزیکٹیو آفیسر ایم کے سنگھ نے بتا یا کہ سرما کے زمانہ میں پیداوار زیادہ ہوتی ہے اس لئے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کتہ پیٹ رعیتو بازار میں 12جنوری کو ایک ہزار کنٹل ترکاری وصول ہوئی جبکہ عام طور پر یومیہ 470کنٹل ترکاری پہنچتی ہے۔ عام طور روزانہ 1300کنٹل ترکاری رعیتو بازار پہنچ رہی ہے۔ ضلع رنگا ریڈی کے شمس آباد، مہیشورم ، کندوکور، یا چارام، ابراہیم پٹنم ، مٹڑچل ، شنگرپلی ، چیوڑلہ ، معین آباد اور وقار آباد میں ترکاری کی کاشت میں زبر دست اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں گراوٹ کا یہ سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔

(اعتماد نیوز)
بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کہا ہے کہ ایمان کی دولت اور محبت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعہ ہی ہر زمانہ کے چیالنج کا مقابلہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ دور میں ہمارے ملک میں جو فرقہ پرستی کا فتنہ اٹھ رہا ہے اس کو روکنے کیلئے بھی ملک کے 20کروڑ مسلمانوں کو اپنے حمیت ایمانی کا ثبوت دینا ہوگا۔ باطل طاقتیں مسلمانوں کی تباہی و بربادی کا ایجنڈہ رکھتی ہیں۔ اس لئے یہ ہمارا بنیادی فریضہ ہے کہ ان ظالموں کے بڑھتے ہوئے قدموں پر روک لگائیں۔ صدر مجلس آج یہاں ابتدائی مجالس اتحاد المسلمین عنبر پیٹ کے زیر اہتمام میدان جامع مسجد عنبر پیٹ میں منعقدہ جشن میلاد رحمۃ العالمینؐ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ محبت رسولؐ ہماری زندگی کا محور مرکز ہونا چاہئے۔ زمانہ چاہے کوئی بھی کروٹ لے جو غلامی میں ڈوبا ہوتا ہے وہ ہر زمانہ کے مصائب و مشکلات کا جرأت سے سامنا کرتا ہے۔ ملک میں مسلمان کمزور اور غریب ہیں ان کے پاس ایمان کی دولت کے سواء دوسرا کوئی ہتھیار نہیں ہے، اس ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کرنا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے پھر ایک مرتبہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ میلاد شریف کا اہتمام جوش و خروش کے ساتھ کریں لیکن ادب کو ملحوظ رکھا جائے۔ جامعہ نظامیہ کے فتویٰ کے مطابق اسراف اور غیر اسلامی طریقوں سے مسلمانوں کو بچنا ضروری ہے۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سیاسی حالات کا بھی مختصر تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ صرف جذباتی نعروں سے ہمیں کامیابی نہیں ملے گی، ایک ایک ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو شکست دینا ہوگا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں