پرانے شہر کی خبریں - old city news 14 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

پرانے شہر کی خبریں - old city news 14 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-14

میلاد النبی کے موقع پر 14/جنوری کو حسب سابق "میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ" آصفیہ اسٹیٹ سنٹرل لائبیریری افضل گنج میں صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔ گذشتہ 4 سال سے رضاکارانہ تنظیم فوکس اور ارشاد المسلمین کی جانب سے میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جمع کردہ خون کو تھلیسمیا کے مریضوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ کیمپ تھیلیسمیا سوسائٹی ، ریڈ کراس اور دواخانہ عثمانیہ کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ مولانا حافظ احسن بن احمد العمومی صدر تنظیم ارشاد المسلمین نے ضرورت مند مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

سیرت کمیٹی حافظ بابا نگر کے زیر اہتمام اتوار 19/ جنوری کو حافظ بابا نگر میں جلسہ رحمۃ للعالمین اور 51 نادار لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کے تعاون سے ہر سال غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال کے موقع پر مئیر گریٹر حیدرآباد اور دیگر مجلسی کارپوریٹرس بھی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جلسہ میں مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی (ورنگل) ، مولانا سید نذیر احمد ، مولانا مفتی محمد ابوبکر تمیمی ، مولانا محمد اعجاز الدین صدیقی کے خطابات ہوں گے۔

سنی یونائیٹڈ فورم آف انڈیا کے زیر اہتمام مرکزی میلاد جلوس بروز منگل 12/ ربیع الاول مطابق 14/ جنوری کو تاریخی مکہ مسجد سے صبح نکالا جائے گا۔ 10 بجے دن مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری کی دعا ہوگی۔ مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین چشتی صابری امیر جامعہ نظامیہ و سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش جھنڈی دکھا کر جلوس کا رسمی آغاز کریں گے۔ مرتضیٰ پاشا نے بتایا کہ میلاد جلوس حسب سابق مکہ مسجد ، چارمینار ، پتھر گٹی ، نیا پل ، سالار جنگ میوزیم ، دارالشفا ، پرانا پل ، منڈی میر عالم ، بی بی بازار چوراہا سے مغل پورہ گراؤنڈ پر اختتام کو پہنچے گا۔ جلوس کے نگران مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی کنوینر سنی یونائیٹڈ فورم آف انڈیا ہوں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں