پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

پرانے شہر کی خبریں - old city news 07 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-07

اعتماد نیوز
کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سومیش کمار نے بتایا ہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے عنقریب ایک "موبائل فون ایپ" تیار کیا جائے گا جس کے ذریعے بلدی مسائل کی شکایت بآسانی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے بھی عوامی مسائل کی شکایات کی جا سکیں گی۔ اس سلسلے میں بلدیہ کا انفارمیشن ٹکنالوجی کا شعبہ کام کر رہا ہے۔
پرجاوانی پروگرام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ خراب سڑکوں ، کچرے کے انبار اور دیگر جو بھی شکایات اور مسائل ہیں ، ان کی تصاویر موبائل ایپ کے ذریعے اگر شہری اپلوڈ کر دیں گے تو چند سیکنڈ میں متعلقہ عہدیداروں تک ان کی شکایت پہنچ جائے گی۔ شہریوں کو جی پی ایس موبائل ٹکنالوجی استعمال کرنا ہوگا جس سے عہدیدار بآسانی مقام اور علاقہ کا از خود پتا لگا لیں گے۔ اس کے علاوہ اس موبائل اپلی کیشن کے ذریعے تحریری شکایتیں بھی درج کروائی جا سکیں گی۔
سومیش کمار نے بتایا کہ کال سنٹر کے نمبر 155304 پر بھی شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ، اس نمبر پر ایک بار جو شکایت کی جائے گی وہ ریکارڈ میں درج ہو جائے گی۔ شکایت ریکارڈ میں درج ہونے کے بعد متعلقہ عہدیدار جوابدہ ہوتے ہیں۔ 20/ جنوری سے ٹاؤن پلاننگ شعبہ کی مکمل کارکردگی کو آن لائن کیا جائے گا۔ کمشنر نے بتایا کہ عوام جو بھی درخواستیں داخل کریں گے ، اس کی پیشرفت سے انہیں ایس ایم ایس اور ایمیل کے ذریعے بھی واقف کرا دیا جائے گا۔ جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور کام مکمل شفاف طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔میل اور ایس۔ایم۔ایس انگریزی کے علاوہ اردو اور تلگو زبان میں بھی روانہ کیے جائیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں