تلگو ہیٹ ٹرک ہیرو ادئے کرن کی غیر متوقع خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

تلگو ہیٹ ٹرک ہیرو ادئے کرن کی غیر متوقع خودکشی

uday kiran
نوجوان تلگو فلم اداکار اُدے کرن نے کل رات اپنی قیام گاہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ وہ مبینہ طور پر فلمیں نہ ملنے کے باعث تناؤ کا شکار تھا ۔ پولیس نے آج بتایا کہ 33سالہ اُدے کرن کے پسماندگان میں ایک بیوی ہے ۔ اُدے کرن نے 3ٹامل فلموں میں کام کیا تھا ۔ اس نے کل رات سری نگر کالونی کے اپنے فلیٹ میں اس وقت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جب وہ گھر پر تنہا تھا ۔ اُس کی بیوی وشیتا خاندان کی ایک تقریب میں گئی ہوئی تھی ۔ اُدے نے جب وشیتا کے موبائل فون کالس کا جواب نہیں دیا تو وہ فوری اپنے فلیٹ واپس ہوئی ۔ اس نے ادے پڑکووسیوں کی مدد سے جوبلی بلز میں واقع اپولو ہاسپٹل منتقل کیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ سرکاری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں آج صبح پوسٹ مارٹم کیا گیا اور بعد ازاں اس کی نعش نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے اس کی بیوی اور دیگر ارکان خاندان کے حوالے سے بتایا کہ اُدے گذشتہ چند دنوں سے بے حد تناؤ کا شکار تھا ۔ اس نے اتوار کی شب شہر میں ہی ایک رشتہ دار کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا اور اپنی بیوی کو پارٹی کے لیے روانہ کیا تھا ۔ وشیتا جب پارٹی میں تھی تو اُسے اُدے کا ایک ایس ایم ایس موصول ہوا ،جس میں اس نے مبینہ طور پر اپنی محبت کا اظہار کیا تھا ۔ وشیتا کو کچھ شبہ محسو س ہوا ،جس پر اُس نے فون کیا ،تاہم اُدے نے جواب نہیں دیا ۔وہ فوری فلیٹ واپس ہوئی اور دیکھا کہ جم کی چھت سے اُدے کی نعش لٹک رہی ہے ۔ وشیتا نے پڑوسیوں کی مدد سے اپنے شوہر کو دواخانہ منتقل کیا ۔ اُدے کرن مبینہ طور پر فلمیں نہ ملنے پر مایوس اور تناؤ کا شکار تھا ۔ وہ گذشتہ فروری سے بے کار تھا اور اسے ایک بھی نئی فلم نہیں ملی تھی ۔ ارکان خاندان نے پولیس کا بتایا کہ وہ ایک ٹامل فلمساز سے ربط میں تھا اور اتوار کو اس کے فون کا انتطار کر رہا تھا ۔ ٹامل فلمساز کا فون نہیں آیا تو وہ ایک مزید تناؤ میں گھر گیا ۔ اسسٹنٹ کمیشنر آف پولیس اشوک کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئی خود کشی نوٹ دستیاب نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خود کشی کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تحقیق کنندوں نے ،جنہوں نے فلیٹ سے سراغ اکٹھا کیے ،سیکوریٹی گارڈ اور ادا کار کے پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ بھی کی ۔ انہوں نے موبائل فون اور لیاپ ٹاپ بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ،تاکہ اس میں موجود تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے اداکارکے المناک خاتمہ کی وجوہات معلوم کی جاسکیں ۔26جنوری 1980کو پیدا ہونے والے اُدے کرن نے سال 2000میں ایک رومانی تلگوفلم "چترم"کے ذریعہ اپنے فلم کیر یر کا آغاز کیا تھا ۔ تیجا کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم سوپرڈوپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ راتوں رات تلگو فلم صنعت کا جگمگا تا ستارہ بن گیا ۔ اس کے بعد اُدے نے مزید 2ہٹ فلمیں "نو وونینو"اور" منا سنتا نووے "دیں ،جو زبر دست کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اُدے کو پہلے ہی رومانی ہیرو کا امیج حاصل ہوگیا تھا اور اب اسے ہیٹرک ہیرو کہا جانے لگا تھا ۔ سال 2001میں اسے بہترین ادا کار کا فلم فیر ایوارڈ بھی عطاکیا گیا ۔یہ اعزاز حاصل کرنے والا وہ سب سے کم عمر ادا کار تھا ۔ ابتدائی کامیابی کے بعد کرن کو چند فلمیں اور ملیں ،تاہم اس کے بعد اسے پیشہ وارنہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی میں بھی برے وقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس نے 2003میں سوپر اسٹار چر نجیوی کی بڑی بیٹی سشمتا کے ساتھ منگنی کی تھی ،تاہم چند نا معلوم وجوہات کی بنا پر یہ شادی نہیں ہوسکی ۔ اُدے کرن کی آخری فلم جو گذشتہ سال ریلیز ہوئی "جئے شری رام تھی"جو پہلی "سری رام"کا سیکویل تھی ۔ اس کے لیے خوش قسمتی لائے گی اور اس کے کیر یر کا احیاء ہوجائے گا ۔ اُدے کرن کی موت پر کئی تلگو فلم ہستیوں نے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ گھر پہنچ کر پرسہ دینے والوں میں ڈائر کٹر تیجا اور سری کانت بھی شامل ہیں ۔ تیجا نے اُدے کار تناؤ اور مایوسی کا شکار ہوسکتا ہے ۔ اسی دوران ایک وکیل نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں درخواست داخل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ادا کارکی خودکشی کی تحقیقات کے لیے حکومت کو احکام جاری کیے جائیں ۔ درخواست گذار وکیل ارون کمار نے عائد کیا کہ صرف چار خاندان تلگو فلم انڈسٹری پر حکمرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے اسے اُدے کرن کی خود کشی کی وجہ قرار دیا ۔

Actor Uday Kiran found dead, was 'depressed' over not getting roles

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں