پرانے شہر کی خبریں - old city news 05 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

پرانے شہر کی خبریں - old city news 05 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-05

سیاست نیوز
کاروان ساہو میں واقع مسجد قطب شاہی کافی عرصہ سے غیر آباد تھی۔ فرقہ وارانہ لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ میں واقع ہونے کے باعث مسجد میں مسلمانوں کی آمد و رفت نہیں رہی تھی۔ دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی کے سربراہ عثمان بن محمد الہاجری اور ان کے ساتھیوں نے اس مسجد کو آباد کرنے کی کوشش کی اور 2006 سے جاری ان کی کوششیں آخر رنگ لائیں اور اب مسجد آباد ہو گئی ہے۔ مسجد کو آباد کرنے میں مقامی غیر مسلم افراد کا بھی تعاون رہا جن میں شانتا رام ، راجو ، نرسمہا (بی سی سیل تلگو دیشم) اور دیگر غیر مسلم خواتین شامل ہیں۔
آریہ سماج مندر کے قریب واقع اس قطب شاہی مسجد میں نمازوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ کئی برسوں بعد اس مسجد سے اذاں گونجی اور عثمان الہاجری نے اذاں کے ساتھ امامت بھی کی۔

پریس نوٹ
کل ہند بزم رحمت عالم (صلعم) کے زیراہتمام مرکزی جلسہ میلاد النبی (صلعم) بروز ہفتہ 11/ جنوری کو بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔ جلسہ کی سرپرستی مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی اور نگرانی حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد کریں گے جبکہ صدارت ایم اے مجیب ایڈوکیٹ کریں گے۔ جلسہ میں ملک کے ممتاز علمائے کرام جن میں قابل ذکر مولانا شمیم الزماں قادری شیر بنگال (کولکاتا) ، مولانا نسیم حجازی (اتر پردیش) ، مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ، مولانا فصیح الدین نظامی ، مولانا محامد علی المعروف منہاج قادری ، مولانا زاہد حسین قادری ، مولانا عابد حسین نظامی شرکت اور مخاطب کریں گے۔ صدر استقبالیہ محمود محی الدین نائب صدر اسلم ، معتمد شاہنواز خان ، خازن سہیل قادری کے علاوہ اراکین استقبالیہ جلسے کے انتظامات میں حصہ لیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں