مجھے پیسے سے خریدا نہیں جا سکتا - عامر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

مجھے پیسے سے خریدا نہیں جا سکتا - عامر خان

بالی ووڈ کے پسندیدہ ترین خان، عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے جذبات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور انہیں پیسے سے نہیں خریدا جاسکتا۔ اداکار نے یہاں آئی اے این ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ آج تک میں نے کبھی پیسے کیلئے کام نہیں کیا ہے اور یہی میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ حالیہ فلم "دھوم 3" کی کامیابی سے عامر خان ان دنوں مسرت سے سرشار ہیں۔ انہوں نے اپنے 25سالہ فلمی کیرےئر میں مختلف قسم کی فلمیں اور رول ادا کرتے ہوئے تجربات کئے ہیں۔رومانی ہیرو سے لے کر ٹیچر تک اور دیہاتی سے لے کر ویلن تک انہوں نے ہر قسم کے رول کئے ہیں۔ کسی پراجکٹ سے جڑنے سے پہلے اس کے ساتھ جذباتی وابستگی ان کیلئے بیحد ضروری ہوتی ہے۔ عامر خان نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے پیسے کی ضرورت نہیں۔ ہم سب کو پیسے کی ضرورت ہوتی ہے اور میرے مطابق میں سب سے کم پیسہ کماتا ہوں۔ دوسروں کے مقابلوں میں بہت کم کماتاہوں اس کے باوجود میں خوش ہوں کہ میں وہی کرتا ہوں جو میرا دل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا "میں کبھی پیسے کیلئے کام نہیں کرتا، میں اگر کسی فلم کو پسند نہ کروں تو 100کروڑ روپئے دئیے جانے پر بھی اس میں کام نہیں کروں گا۔ میں اپنے جذبات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور مجھے پیسے سے نہیں خریدا جاسکتا۔"۔ واضح رہے کہ 48 سالہ اداکار نے 1988ء میں فلم "قیامت سے قیامت تک" کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

Money cannot buy me: Aamir Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں